کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو نے اپنے تعلقات کو کیوں چھپا رکھا ہے؟ – Life & Style

شوبز اور سیاست کی دنیا سے تعلق رکھنے والی دو بڑی شخصیات، امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اب بھی ایک دوسرے میں دلچسپی رکھتے ہیں، مگر انہوں نے اپنے تعلقات کو عوام کی نظروں سے اوجھل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی جریدے یو ایس ویکلی نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ دونوں کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو باقاعدگی سے رابطے میں ہیں۔

ایک اور ذرائع کے مطابق تاہم اس وقت وہ اپنی مصروف ذاتی زندگیوں کے باعث تعلقات کو کسی سنجیدہ مرحلے تک لے جانے کے بارے میں محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیری کے حالیہ برازیل ٹور سے واپسی پر ٹروڈو ان سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں۔

کیٹی پیری اور ٹروڈوکی رومانی خبروں نے جولائی 2025 کے بعد سے میڈیا کی توجہ حاصل کر رکھی ہے۔



ان خبروں نے اس وقت مزید زور پکڑا جب جولائی میں دونوں کو مونٹریال کے ماونٹ رائل پارک میں سیر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کے بعد دونوں نےایک پرتعیش ریسٹورنٹ میں خوشگوار موڈ میں ڈنر کیا۔ اس موقع پر موجود افراد کا کہنا تھا کہ دونوں تقریبا دو گھنٹے ایک ساتھ رہے اور ان کے درمیان غیر معمولی قربت اور گرمجوشی دیکھی گئی۔

اسی دوران جسٹن ٹروڈو نے اپنی 15 سالہ بیٹی ایلا گریس کے ہمراہ کیٹی پیری کے مونٹریال کنسرٹ میں بھی شرکت کی، جس کے بعد ان کے مبینہ رشتے کے حوالے سے افواہوں نے مزید شدت اختیار کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق، دونوں اپنے تعلقات میں محتاط اور نجی رہنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ میڈیا کی توجہ سے بچا جا سکے اور اپنے پیشہ ورانہ کاموں اور مصروفیات کے باوجود ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہیں۔


Source link

Check Also

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا محفوظ فیصلہ جاری – Pakistan

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا محفوظ فیصلہ جاری – Pakistan

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *