گھروں میں موجود سیکڑوں سال تک خراب نہ ہونے والے 5 کھانے – Life & Style


دنیا میں چند ایسی غذائیں بھی ہیں، جو صدیوں گزرنے کے بعد بھی خراب نہیں ہوتیں، بلکہ ترو تازہ رہتی ہیں۔

تصور کریں، اگر آپ کے کچن میں رکھی کوئی چیز سالوں بعد بھی خراب نہ ہو تو؟ یقین کرنا مشکل ہوگا، مگر یہ یہ جادو نہیں، سائنس کہتی ہے، ان کی قدرتی ساخت کی بدولت یہ سب ممکن ہے۔ یہ سڑتے نہیں، گلتے نہیں اور برسوں تک اپنی خوشبو اور ذائقہ برقرار رکھتے ہیں۔

دراصل کم نمی، چینی یا نمک کی زیادہ مقدار، اور قدرتی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ایسی غذاؤں کو سینکڑوں سال تک محفوظ رکھتی ہیں۔

ڈارک چاکلیٹ: یادداشت تیز اور ذہنی دباؤ دور کرنے کا لذیذ طریقہ

ماہرینِ غذائیت اور سائنس دانوں کے مطابق، اگر انہیں مناسب طریقے سے رکھا جائے تو آپ انہیں سالوں بعد بھی بغیر کسی شک و شبہ کےکھا سکتے ہیں۔

آئیے جانتے ہیں وہ پانچ چیزیں، جو آپ اپنے گھر میں آسانی سے مل جائیں گی اور آپ انہیں بغیر کسی خوف کے سالوں تک اسٹور کر سکتے ہیں۔

یہ فہرست نیشنل جیوگرافک، سمتھسونین انسٹیٹیوٹ اور امریکی محکمۂ زراعت (یو ایس ڈی اے) کی رپورٹس پر مبنی ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ اشیاء آپ کے کچن کی الماری میں ہی موجود ہوتی ہیں۔

1922 مصر میں فرعون توتنخمون کے مقبرے سے ملنے والے شہد کے برتن تقریباً تین ہزار تین سو سال پرانے تھے، حیرت کی بات یہ ہے کہ اتنے عرصے بعد بھی ان کے ذائقہ میں فرق نہیں تھا اور وہ قابلِ استعمال اور میٹھے پائے گئے۔

سائنس دانوں نے 2012 میں سمتھسونین تحقیق کے دوران انہیں چیک کیا اور کھانے کے قابل پایا۔

شہد میں نمی صرف 17 فیصد ہوتی ہے اور اس کا pH (3.2 سے 4.5) بیکٹیریا کو زندہ نہیں رہنے دیتا۔

شہد کو ائیر ٹائٹ ڈبے میں محفوظ رکھیں ۔ اگر شہد کرسٹلائز ہو جائے تو اسے ہلکے گرم پانی میں رکھ کر دوبارہ لیکوئڈ بنایا جا سکتا ہے۔

خواتین! پلاسٹک کے ڈبے صرف ایک دفعہ استعمال کے لیے ہیں: ماہرین

1980 میں پیرو کے ایک قدیم مقبرے سے 5,000 سال پرانی کڈنی بینز ملی تھیں، جنہیں ابال کر کھایا گیا اور وہ محفوظ تھیں۔

یوایس ڈی اے کے مطابق، اگر خشک پھلیاں (چنا، مسور وغیرہ) ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھی جائیں تو وہ طویل عرصے تک خراب نہیں ہوتیں۔

ان میں نمی کی مقدار 15 فیصد سے کم ہونی چاہیے۔ یہ پروٹین اور فائبر سے بھرپور غذا ہے۔

نمک قدرت کا لازوال تحفہ ہے۔ یہ وہ واحد قدرتی جز ہے جو ہمیشہ کے لیے محفوظ رہتا ہے۔

پولینڈ کی مشہور ویلیچکاWieliczka سالٹ مائن میں 13ویں صدی سے نکالا جانے والا نمک آج بھی استعمال ہورہا ہے۔

نمک بیکٹیریا کو ڈی ہائیڈریٹ کر دیتا ہے اور ان کی افزائش روکتا ہے۔ بس اسے نمی سے بچا کر رکھیں۔

یاد رہے کہ آیوڈین ملا نمک 5 سال میں اپنی تاثیر کھو دیتا ہے، لیکن سادہ نمک ہمیشہ کارآمد رہتا ہے۔

کیا روزانہ چاول کھانے سے ہڈیاں کمزور ہوتی ہیں؟

چینی (سفید، بھوری یا گڑ) کبھی سڑتی نہیں۔ براؤن شوگر اگر سخت ہو جائے تو گرم پانی میں گھول کر دوبارہ استعمال کی جا سکتی ہے۔

یو ایس ڈی اے کے مطابق، چینی بیکٹیریا کے لیے غیر دوستانہ ماحول پیدا کرتی ہے کیونکہ یہ پانی کھینچ لیتی ہے ۔

قدیم مصر میں بھی چینی اور شہد کو قدرتی پریزرویٹو کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ بس اسے ایئر ٹائٹ ڈبے میں محفوظ رکھیں۔

1990 میں جاپان میں 20 سال پرانے چاول کھائے گئے، جن میں کوئی خرابی نہیں تھی۔سفید چاول دہائیوں تک محفوظ رہتے ہیں۔ براون چاول میں تیل ہوتا ہے جو جلد خراب ہو جاتا ہے، لیکن سفید چاول 20 سے 30 سال تک کھانے کے قابل رہتا ہے۔

یو ایس ڈی اے کے مطابق، اگر سفید چاول کو آکسیجن سے پاک، ٹھنڈی اور خشک جگہ پر رکھا جائے تو وہ لمبے عرصے تک محفوظ رہتا ہے۔

ان غذاؤں کی ”لامحدود شیلف لائف“ ان کے قدرتی توازن کی مرہونِ منت ہے۔ چاہے شہد کی اینٹی بیکٹیریل طاقت ہو یا نمک کی خشکی، یہ تمام غذائیں قدرت کے قدرتی فریج کی مثال ہیں۔


Source link

Check Also

امریکی تاریخ کے طاقتور ترین سابق نائب صدر ڈک چینی چل بسے – World

امریکی تاریخ کے طاقتور ترین سابق نائب صدر ڈک چینی چل بسے – World

امریکی تاریخ کے طاقتور ترین سابق نائب صدر ڈک چینی 84 برس کی عمر میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *