ہم ایک انچ زمین بھی امریکا کو نہیں دیں گے، افغانستان کا ٹرمپ کو دو ٹوک جواب – World


افغانستان کی طالبان حکومت نے بگرام ایئر بیس کو دوبارہ حاصل کرنے کی امریکی دھمکیوں کو سختی سے مسترد کردیا۔

افغان حکومت نے امریکا کو سخت پیغام دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر واشنگٹن طالبان حکومت کو تسلیم کرلے اور افغانستان کی تعمیر نو کا وعدہ بھی کرے، تب بھی افغانستان اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دے گا۔

افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا “ہم اپنی آزادی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چاہے امریکا طالبان کو سرکاری طور پر تسلیم کرلے یا تعمیر نو کا عہد کرے، ہم بگرام ائربیس تو کیا، اپنی زمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دیں گے۔“

امیر متقی کا کہنا تھا کہ ”اگر امریکا نے اڈے لینے یا واپسی کی کوشش کی تو ہم مزید بیس سال لڑنے کے لیے بھی تیار ہیں۔“

دوسری جانب افغان وزارت دفاع کے سربراہ فصیح الدین فطرت نے بھی اس حوالے سے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا ”بگرام ایئر بیس پر کوئی معاہدہ ممکن نہیں۔ کچھ عناصر سیاسی معاہدوں کے ذریعے یہ اسٹریٹجک اڈہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہم واضح کر رہے ہیں کہ ایسا کوئی معاہدہ نہ ممکن ہے، نہ قابلِ قبول۔“

فصیح الدین فطرت کا مزید کہنا تھا کہ افغان عوام اور حکومت اپنی سرزمین پر کسی بھی بیرونی مداخلت کو سختی سے مسترد کرتے ہیں اور ملکی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔

افغان حکام کے ان بیانات سے واضح ہے کہ طالبان حکومت نہ صرف سیاسی طور پر خودمختار حیثیت برقرار رکھنا چاہتی ہے بلکہ امریکا یا کسی بھی بیرونی طاقت کو دوبارہ افغانستان میں قدم رکھنے کی اجازت دینے کے لیے تیار نہیں۔


Source link

Check Also

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا محفوظ فیصلہ جاری – Pakistan

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا محفوظ فیصلہ جاری – Pakistan

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *