2 پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز پہنچنے کے بعد اچانک واپس بھیج دیا گیا – Pakistan

2 پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز پہنچنے کے بعد اچانک واپس بھیج دیا گیا – Pakistan


2 پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز  پہنچنے کے بعد  اچانک واپس بھیج دیا گیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی فارس نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ دو پاکستانی پرچم بردار تیل بردار جہاز آبنائے ہرمز کے مقام پر پہنچنے کے بعد آگے بڑھنے میں ناکام رہے۔

پاکستان نیشنل شپنگ کے دونوں جہاز شالامار اور خیرپور آبنائے ہرمز سے گزر کر اپنی منزل کویت اور یو اے ای کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ دونوں جہازوں کو ناگزیر وجوہات کے سبب ہرمز میں داخلے کے بعد آگے بڑھنے سے روک دیا گیا ہے۔

احکامات ملنے کے بعد جہازوں کا رخ خلیج عمان کی جانب موڑ دیا گیا، ان پاکستانی جہازوں کو کویت اور یو اے ای سے بھی کروڑوں لیٹر خام تیل لادنا تھا تاہم اب یہ  جہاز ممکنہ طور پر فجیرا یا ینبوع جاسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت خطے میں جاری کشیدگی اور بحری راستوں کی صورت حال کے تناظر میں سامنے آئی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔


Source link

About The Republic

Check Also

’امریکا تیار، ایران کا انکار‘: اسلام آباد میں مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں جاری – Pakistan

’امریکا تیار، ایران کا انکار‘: اسلام آباد میں مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی تیاریاں جاری – Pakistan

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے متوقع دوسرے مرحلے کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *