27 ویں آئینی ترمیم: پیپلز پارٹی کا صوبائی خود مختاری اور این ایف سی پر لچک دکھانے سے انکار – Pakistan

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر اتفاق رائے نہ ہوسکا، اراکین کی اکثریت نے واضح کردیا کہ کسی بھی صورت میں اٹھارہویں ترمیم کو رول بیک نہیں ہونا چاہیے۔ پیپلز پارٹی نے صوبائی خود مختاری اور این ایف سی پر لچک دکھانے سے انکار کردیا۔

مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل (سی ای سی)کا اجلاس بلاول بھٹو کی زیر صدارت بلاول ہاؤس کراچی میں جاری ہے۔

اجلاس میں گورنر خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی و قائدین شریک ہیں، اس کے علاوہ صدر مملکت آصف علی زرداری بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

اجلاس میں سینیٹ چئرمین یوسف رضا گیلانی، قائم علی شاہ، قادر پٹیل، قادر بلوچ، امجد حسین ایڈوکیٹ، نفیسہ شاہ، گورنر گلگت بلتستان مھدی شاہ، قمر زمان قائرہ اور نیئر بخاری، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، راجا پرویز اشرف، رضا ربانی بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے 5 نکاتی ایجنڈے سے سی ای سی کو آگاہ کیا اور بتایا کہ کوئی باقاعدہ لکھا ہوا ڈرافٹ موجود نہیں۔



ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد نکات تیار کیے، پیپلزپارٹی صوبائی خود مختاری اور این ایف سی پر لچک دکھانےکو تیار نہیں۔

اراکین کا کہنا ہے کہ کسی صورت میں اٹھارہویں ترمیم کو رول بیک نہیں ہونا، مختلف محکمہ صحت اور تعلیم کی واپسی ناممکن عمل ہے۔

ذرائع کے مطابق این ایف سی اوارڈ کی شیئرنگ کا فارمولا بھی طے ہے، پیپلزپارٹی 243 پر متفق نظر آتی ہے، آئینی کورٹ کی تشکیل اور چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر 70 فیصد اتفاق ہوا ہے۔

قبل ازیں اجلاس میں شرکت کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ آج پی پی پی کی سی ای سی لا اجلاس ہورہا ہے، جس میں صدر مملکت اور بلاول بھٹو بھی شریک ہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارہویں ترمیم پر مؤقف واضح ہے، اٹھارویں ترمیم رول بیک ہونے پر کوئی بات نہیں ہو سکتی، پیپلز پارٹی صوبوں کو دیے اختیارات واپس نہیں لے سکتی، پیپلز پارٹی صوبوں کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے نہیں آیا، مجوزہ ترمیم میں صوبوں سے متعلق کوئی بات ہوگی تو ہمارا مؤقف سامنے ہے۔


Source link

Check Also

اقوام متحدہ میں ٹرمپ کا غزہ منصوبہ منظور، حماس کی دوٹوک مخالفت – World

اقوام متحدہ میں ٹرمپ کا غزہ منصوبہ منظور، حماس کی دوٹوک مخالفت – World

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *