27 ویں آئینی ترمیم؛ پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ سینیٹ میں پیش، بل کی شق وار منظوری کا عمل جاری – Pakistan

ستائیسویں آئینی ترمیم سے متعلق پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی رپورٹ سینیٹ میں پیش کردی گئی۔ فاروق ایچ نائیک نے ایوان میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ ترمیم میں ججوں کی تعیناتی، عدالتی ڈھانچے اور صوبائی نمائندگی سے متعلق اہم تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے۔ فاروق ایچ نائیک نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون و انصاف کی مجوزہ ستائیسویں ترمیم پر رپورٹ ایوانِ بالا میں پیش کی۔ بل وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔

سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شور شرابا کیا، بل کی کاپیاں پھاڑ دیں، 27ویں آئینی ترمیم کےبل کی منظوری کا عمل جاری ہے۔ سیف اللہ ابڑو نے 27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دے دیا، جبکہ جے یو آئی کے احمد خان نے ووٹ کاسٹ کر دیا

بل کی حمایت میں 64 ووٹ کاسٹ ہوئے، بل کی پہلی شق کیخلاف 2 ووٹ آئے۔ سینیٹ میں بھی حکومت کو دو تہائی اکثریت حاصل ہوگئی۔

فاروق ایچ نائیک نے ایوان کو بتایا کہ ترمیمی مسودے میں کچھ اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن کے تحت ہائیکورٹ کے جج کی تعیناتی کی مدت 5 سال مقرر کی گئی ہے۔

ان کے مطابق مجوزہ آئینی عدالت میں تمام صوبوں کی نمائندگی ہوگی اور جوڈیشل کمیشن میں ایک ٹیکنوکریٹ کا نمائندہ بھی شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جج کی سنیارٹی تعیناتی کے دن سے ہی شمار ہوگی جبکہ سپریم کورٹ کے ججز کی تعیناتی میں ان کی موجودہ سنیارٹی برقرار رکھی جائے گی۔



27ویں ترمیم کی منظوری کی کوششیں، پی ٹی آئی کے اپنے سینیٹرز سے رابطے منقطع

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آئینی عدالت کسی بھی معاملے پر ازخود نوٹس (سوموٹو) صرف باقاعدہ درخواست موصول ہونے پر ہی لے سکے گی۔

اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن کو ایوان میں بلانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کی رپورٹ پر اپوزیشن بھی اپنی رائے دے۔ بعد ازاں اپوزیشن سینیٹرز ایوان میں پہنچ گئے اور کارروائی معمول کے مطابق جاری ہے۔

دوسری جانب حکومت کو ترمیم منظور کروانے کے لیے 64 ووٹ درکار ہیں۔ جس کے لیے حکومتی ارکان تگ و دو میں مصروف ہیں۔

حکومت کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے سینئر رہنماؤں نے سینیٹرز کو فوری طور پر اجلاس میں پہنچنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹرز سے رابطے بڑھا دیے گئے ہیں تاکہ جلد از جلد نمبر پورے کیے جا سکیں۔

پی ٹی آئی کے ذرائع نے بھی پارٹی کا اپنے دو سینیٹرز سے رابطہ منقطع ہونے کا دعویٰ کیا ہے، جس میں سندھ اور خیبرپختونخوا کے دو سینیٹرز کے متعلق کہا جارہا ہےکہ وہ فی الحال پارٹی رابطے سے رابطے میں نہیں ہیں۔


Source link

Check Also

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا محفوظ فیصلہ جاری – Pakistan

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا محفوظ فیصلہ جاری – Pakistan

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *