پاکستان اپنی سرزمین پر افغانستان سے دہشت گردی برداشت نہیں کرے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر – Pakistan

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان تمام ہمسایوں کے ساتھ امن چاہتا ہے تاہم اپنی سرزمین پر افغانستان سے کسی قسم کی دہشت گردی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے انکا استقبال کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور میں قبائلی عمائدین سے ملاقات کے بعد خطاب کرتے ہوئے قبائلی عوام کی ثابت قدمی، قربانیوں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ غیر مشروط تعاون کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ’خیبر پختونخوا کے بہادر عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کردار ادا کیا ہے‘۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ امن کا خواہاں ہے، تاہم افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے سفارتی اور معاشی سطح پر متعدد اقدامات کیے، لیکن اس کے باوجود افغان طالبان حکومت نے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد گروہوں، ’فتنۃ الخوارج‘ اور ’فتنۃ الہندستان‘ کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی، بلکہ انہیں مختلف سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قبائلی عوام کے عزم اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان، بالخصوص خیبر پختونخوا کو دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے مکمل طور پر پاک کیا جائے گا۔

قبائلی عمائدین نے آرمی چیف کے کھلے اور دوٹوک مؤقف کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ عمائدین نے واضح کیا کہ فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کی گمراہ کن سوچ کو قبائل میں کوئی پذیرائی حاصل نہیں۔



آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو ہیڈکوارٹر الیون کور میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔

فیلڈ مارشل کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور پاک افغان سرحد پر امن و استحکام کے لیے جاری انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔


Source link

Check Also

Dubai Financial Market reports 212% increase in net profit before tax to AED930.8 million for first nine months of 2025

Dubai Financial Market reports 212% increase in net profit before tax to AED930.8 million for first nine months of 2025

Dubai Financial Market reports 212% increase in net profit before tax to AED930.8 million for …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *