اسرائیل سے موصول 30 فلسطینیوں کی لاشوں کی حالت انتہائی خوفناک تھی،غزہ وزارتِ صحت – World

غزہ کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج سے موصول کردہ 30 فلسطینیوں کی لاشوں کی حالت انتہائی خوفناک تھی۔

وزارت صحت کے مطابق زیادہ تر صرف ہڈیاں باقی رہ گئی ہیں اور خدوخال مٹ چکے ہیں۔ْ

دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے غزہ پر فضائی حملے کیے ہیں جس میں مزید پانچ فلسطینی شہید ہوگئے۔

ادھر غزہ سٹی کے مشرقی علاقے شجاعیہ میں اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک فلسطینی شہری جاں بحق ہوگیا ہے۔ العھلی عرب اسپتال کے ایک ذرائع کے مطابق شہید فلسطینی شہری حملے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔



رپورٹ کے مطابق شجاعیہ اور اس کے قریب واقع علاقے زیتون میں آج صبح سے اسرائیلی فوج کی جانب سے عمارتوں کی مسماری کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی ثالثی سے 11 اکتوبر کو نافذ ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 226 فلسطینی شہید اور 594 زخمی ہو چکے ہیں۔ مغربی کنارے سے مزید 21 فلسطینی گرفتار کیے گئے ہیں۔

غزہ میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 7 اکتوبر 2023 سے اب تک بڑھ کر 68,858 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 170,664 بتائی جا رہی ہے۔


Source link

Check Also

شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، سعودی ولی عہد کا شاندار استقبال – World

شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، سعودی ولی عہد کا شاندار استقبال – World

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں، جہاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *