امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور بزنس وومن ایریکا کرک کے گلے ملنے کی ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی۔ صارفین کی جانب سے دونوں کے ممکنہ رشتے سے متعلق طرح طرح کے دعوے سامنے آئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیویارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر مصنفہ شانن واٹس نے ایک متنازع پیشگوئی کی کہ جے ڈی وینس 2026 کے آخر تک اپنی اہلیہ اوشا سے علیحدگی اختیار کر کے ایریکا کرک سے شادی کر لیں گے۔
واضح رہے کہ یہ قیاس آرائیاں اس وقت دم توڑ گئیں جب جے ڈی وینس اور ان کی اہلیہ اوشا کی تازہ تصاویر منظرِ عام پر آئیں، جن میں دونوں کو میری لینڈ میں سرکاری طیارے میں ایک ساتھ سفر کرتے دیکھا گیا۔
یہ تمام چہ مگوئیاں اس وقت شروع ہوئیں جب 29 اکتوبر کو یونیورسٹی آف مسیسیپی میں Turning Point USA کے ایک پروگرام کے دوران ایریکا کرک کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وہ مرحوم کنزرویٹو ایکٹیوسٹ چارلی کرک کی یاد میں گفتگو کے دوران نائب صدر جے ڈی وینس کو گلے لگاتی نظر آئیں۔
اے ایف پی کے مطابق، وائرل ویڈیو اور تصاویر کے پس منظر میں صرف ایک رسمی ملاقات تھی، جسے سوشل میڈیا پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔
واضح رہے کہ ایریکا کرک حال ہی میں اپنے شوہر کے انتقال کے بعد Turning Point USA کی سی ای او بنی ہیں، اور یہ تقریب اسی تنظیم کے تحت مسیسیپی میں منعقد کی گئی تھی۔
Source link
The Republic News News for Everyone | News Aggregator