ماہرہ خان کو شاہ رخ خان کی سالگرہ پر مباکباد کا پیغام دینے پر مداح برہم – Life & Style

پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان، جو ٹی وی اور فلم دونوں شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کر چکی ہیں، اس بار اپنے ایک بیان کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئیں۔

ماہرہ خان نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور وی جے کیا اور بعدازاں اداکاری کی طرف رُخ کیا۔ وہ ان چند پاکستانی فنکاروں میں سے ہیں جنہوں نے نہ صرف ملک میں بلکہ بیرونِ ملک، خصوصاً بھارت میں بھی کام کیاہے۔

ماہرہ نے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ”رئیس“ میں مرکزی کردار آسیہ ادا کیا۔ تاہم، اُس وقت پاک بھارت تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ سے وہ فلم کی تشہیر میں حصہ نہ لے سکیں۔

شاہ رخ 60 کی عمر میں بھی جین زی کے پسندیدہ ’لَور بوائے‘ کیوں؟

ماہرہ خان ہمیشہ سے شاہ رخ خان کی مداح رہی ہیں اور کئی مواقع پر ان کے فن کی تعریف کر چکی ہیں۔ شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے انہیں نیک تمناؤں کے ساتھ محبت بھرے الفاظ میں مبارکباد دی۔

انہوں نے لکھا، ”میں شاہ رخ خان کی نمبر ون فین ہوں، اور ہمیشہ رہوں گی۔ اپنے پسندیدہ صوفی گینگسٹر کے لیے محبت اور دعائیں۔“

تاہم، ماہرہ کے اس اظہارِ محبت کو سوشل میڈیا پر ہر سراہا نہیں گیا۔ حالیہ دنوں میں پاک بھارت کشیدگی اور فنکاروں کے قومی مؤقف کے باعث کئی صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ساحر لودھی نے اپنی اہلیہ کو شوبز سے کیوں دور رکھا؟

ایک صارف نے طنزا پوچھا، ”کیا آپ کو شاہ رخ خان نے جواب دیا؟“
جبکہ دوسرے نے کہا، ”یہ سب بہت کرنج (cringe) لگ رہا ہے، ہمارے اسٹارز کو کب شرم آئے گی؟“



کچھ صارفین نے ماہرہ کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ، ”محبت اور احترام کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ شاہ رخ خان جیسے فنکار کے لیے نیک خواہشات دینا جرم نہیں۔“

یہ پہلی بار نہیں کہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہو، وہ اکثر ان کے فن اور شخصیت کو متاثر کن قرار دیتی ہیں۔


Source link

Check Also

واشنگٹن کے ریگن نیشنل ائیرپورٹ پر بم کی اطلاع، تمام پروازیں معطل – World

واشنگٹن کے ریگن نیشنل ائیرپورٹ پر بم کی اطلاع، تمام پروازیں معطل – World

امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر بم کی اطلاع ملنے کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *