27ویں آئینی ترمیم: حکومت نے پی ٹی آئی سے بھی حمایت طلب کرلی – Pakistan

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے ہمراہ وفاقی وزرا نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں سے ملاقات کی تاکہ 27ویں آئینی ترمیم کے لیے حمایت حاصل کی جا سکے۔ ملاقات میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ترمیم کے ایجنڈے اور فوری امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں اسپیکر ایاز صادق کے ساتھ وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ اور رانا ثنا بھی شریک ہوئے۔ حکومتی وفد میں سابق اسپیکر اسد قیصر، جنید اکبر، عاطف خان اور شہرام ترکئی شامل تھے۔

حکومتی ارکان نے ملاقات کے دوران کہا کہ ملکی مفاد میں یہ آئینی ترمیم بہت اہمیت کی حامل ہے اور اس سے صوبائی خودمختاری پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔


مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے اہم نکات سامنے آگئے

ذرائع کے مطابق، اپوزیشن نے ترمیم کے ایجنڈے کی تحریری شکل میں فراہمی کا مطالبہ کیا جبکہ حمایت کی یقین دہانی سے انکار کر دیا۔

پی ٹی آئی وفد نے کہا کہ ترمیم پر کوئی بھی فیصلہ پارٹی کی قیادت کرے گی۔ علاوہ ازیں، وفد نے اپوزیشن لیڈر کی فوری تقرری کا بھی مطالبہ کیا۔

اسپیکر نے ملاقات کے دوران بتایا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیرِ غور ہے، جس کی وجہ سے عمل میں تاخیر ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی وفد نے یقین دہانی کرائی کہ سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جلد اسمبلی سیکرٹریٹ کو پہنچا دیا جائے گا۔


Source link

Check Also

اسرائیل کو سعودی عرب اور امریکا کی ایف-35 طیاروں کی ڈیل پر اعتراض – World

اسرائیل کو سعودی عرب اور امریکا کی ایف-35 طیاروں کی ڈیل پر اعتراض – World

امریکا اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والی جدید ایف-35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *