پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بقیہ 2 ون ڈے میچز کا شیڈول تبدیل – Sports

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے بقیہ 2 میچز کا شیڈول تبدیل ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچز کی سیریز ،، دوسرا اور تیسرا میچ ری شیڈول کردیا ،،

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے بقیہ ون ڈے میچز 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کے پاکستان ٹور جاری رکھنے کے فیصلے پر شکر گزار ہیں، سیریز کے اگلے دونوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی ہوں گے۔


واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے 2 ون ڈے 13 اور 15 نومبر کو ہونے تھے۔ پاکستان کو 3 میچز پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

ون ڈے سیریز کے بعد پاکستان ، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ٹی 20 ٹرائی سیریز بھی شیڈول ہے۔


Source link

Check Also

پی آئی اے اور بنگلہ دیشی ایئرلائن کے درمیان تاریخی کارگو معاہدہ طے – Pakistan

پی آئی اے اور بنگلہ دیشی ایئرلائن کے درمیان تاریخی کارگو معاہدہ طے – Pakistan

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے بنگلہ دیش کی بمان ایئر لائن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *