جسٹس امین الدین کو وفاقی آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان – Pakistan

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کو وفاقی آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے اور اس متعلق نوٹیفکیشن میں آج جاری کیے جانےکا امکان ہے۔

جسٹس امین الدین خان کو وفاقی آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ آئینی ترمیم کے گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد وفاقی آئینی عدالت کا سربراہ تعینات کا جائے گا، جسٹس امین الدین سپریم کورٹ آئینی بینچ کے سربراہ ہے، جو رواں ماہ کے آخر میں ریٹائر ہو رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے جسٹس امین الدین خان کے اعزاز میں عشائیہ رکھ لیا ہے، جسٹس امین الدین خان کے اعزاز میں عشائیہ کل چیف جسٹس ہاؤس میں ہوگا، جس میں سپریم کورٹ کے ججوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس امین الدین خان 30 نومبر کو سپریم کورٹ سے ریٹائر ہو رہے ہیں تاہم اب آئینی عدالت کے چیف جسٹس بننے کی صورت میں ان کے عہدے کی مدت میں اضافہ ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے تحت سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی جگہ آئینی عدالت قائم ہوگی جب کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا بل دونوں ایوانوں سے منظور ہو چکا ہے اور صدر مملکت کے دستخط کے بعد یہ بل اب آئین کا حصہ بن گیا ہے۔



آرٹیکل 176 میں ترمیم کے تحت موجودہ چیف جسٹس کو ٹرم پوری ہونے تک چیف جسٹس پاکستان کہا جائےگا۔ آرٹیکل 255 شق دو میں ترمیم کی گئی ہے جو کہ موجودٹرم کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی سے متعلق ہے۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت میں سے سینئر ترین چیف جسٹس پاکستان ہوگا۔

27ویں آئینی ترمیم کے تحت صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس پر وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کا تقرر کریں گے۔


Source link

Check Also

پی آئی اے اور بنگلہ دیشی ایئرلائن کے درمیان تاریخی کارگو معاہدہ طے – Pakistan

پی آئی اے اور بنگلہ دیشی ایئرلائن کے درمیان تاریخی کارگو معاہدہ طے – Pakistan

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے بنگلہ دیش کی بمان ایئر لائن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *