خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 15 دہشتگرد ہلاک – Pakistan

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو اہم آپریشنز کرتے ہوئے 15 دہشتگرد ہلاک کردیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق یہ کارروائیاں 15 اور 16 نومبر کو کی گئیں، جن کا مقصد ملک دشمن عناصر کا مکمل خاتمہ تھا۔

پہلا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کیا گیا۔ جہاں فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پراکسی گروپ فتنہ الخوارج کے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ دہشتگرد علاقے میں بڑے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔


دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز نے ٹھوس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے مزید پانچ دہشتگردوں کو مار گرایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ تمام دہشتگرد ریاست مخالف سرگرمیوں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے، جبکہ علاقے کو مکمل کلیئر کر دیا گیا ہے۔


Source link

Check Also

کلاؤڈ فلیئر میں فنی خرابی؛ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت متعدد ویب سائٹس متاثر – World

کلاؤڈ فلیئر میں فنی خرابی؛ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت متعدد ویب سائٹس متاثر – World

کلاؤڈ فلیئر سروسز میں اچانک تکنیکی خرابی کے باعث دنیا بھر میں کئی اہم ویب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *