شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، سعودی ولی عہد کا شاندار استقبال – World

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا، اور اب دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات جاری ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق سات برس سے زائد عرصے کے بعد وائٹ ہاؤس کے اہم دورے پر شہزادہ محمد بن سلمان کو مکمل عسکری اعزازات کے ساتھ استقبالیہ دیا گیا، جس میں اعزازی فوج، امریکی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں اور توپوں کی سلامی شامل تھی، جس کی قیادت خود صدر ٹرمپ نے کی۔

ٹرمپ نے سرخ قالین پر بن سلمان کا مسکراہٹ اور مصافحے کے ساتھ خیرمقدم کیا، جبکہ درجنوں فوجی اہلکار اطراف میں قطار بنائے کھڑے تھے۔ امریکی فوج کے گھڑسوار اعزاز نے ان کی لیموزین کو ساؤتھ ڈرائیو تک پہنچایا۔ بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے اوپر سے گزرتے لڑاکا طیاروں کا نظارہ بھی کیا، جس کے بعد ٹرمپ اور شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس میں داخل ہوگئے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان مذاکرات میں سیکیورٹی تعاون، سول نیوکلیئر شراکت داری اور سعودی عرب کے ساتھ اربوں ڈالر کے کاروباری معاہدوں میں پیش رفت کی توقع ہے۔

یہ ملاقات دنیا کی سب سے بڑی معیشت اور سب سے بڑے تیل برآمد کنندہ ملک کے مابین اہم تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے، جسے ٹرمپ نے اپنی دوسری مدتِ صدارت میں ترجیحی حیثیت دی ہے۔


اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان بڑے کاروباری معاہدے متوقع ہیں جس میں ٹیکنالوجی، تیل، سیکیورٹی، تجارتی اور ممکنہ طور پر جوہری توانائی کے شعبے شامل ہیں۔

ٹرمپ کو امید ہے کہ وہ 600 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کے وعدے کو عملی جامہ پہنانے کی طرف بڑھیں گے جو ان کے مئی میں سعودی عرب کے دورے کے دوران کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ امریکا سعودی عرب کو ایف-35 طیارے فروخت کرے گا، انہوں نے 48 جدید طیارے خریدنے کی درخواست کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی گارنٹی، آرٹیفیشل انٹیلجنس ٹیکنالوجی پر بھی بات چیت متوقع ہے جبکہ ملاقات میں سعودی عرب سویلین نیوکلیر ڈیل کی بھی کوشش کرسکتا ہے۔


Source link

Check Also

سہ ملکی سیریز: افتتاحی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست – Sports

سہ ملکی سیریز: افتتاحی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست – Sports

ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *