خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 23 خوارج ہلاک – Pakistan

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پہلا بڑا آپریشن باجوڑ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا جس کے نتیجے میں اہم سرغنہ سجاد عرف ابوزر سمیت 11 خوارج ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن بنوں میں ہوا جس میں مزید 12 خوارج ہلاک کردیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیوں سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑا۔ کارروائی کے بعد علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن مزید تیز کردیا گیا ہے۔


پاک فوج کے آپریشن “عزمِ استحکام” کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی مہم پوری رفتار سے جاری ہے اور ہر خوارج کو ٹھکانے لگایا جائے گا۔

عوام کے تحفظ کے لیے فورسز ہر محاذ پر سرگرمِ عمل ہیں، جبکہ غیر ملکی پشت پناہی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور خوارج کی کمر توڑنے کے لیے آپریشنز میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے

واضح رہے کہ اس سے قبل 15 اور 16 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔


Source link

Check Also

شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، سعودی ولی عہد کا شاندار استقبال – World

شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، سعودی ولی عہد کا شاندار استقبال – World

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں، جہاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *