پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ’شاہین اسٹرائیک 2‘ کا کامیاب اختتام – Pakistan

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ’شاہین اسٹرائیک ٹو‘ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’شاہین اسٹرائیک 2‘ اختتام پذیر ہوگئی ہے۔

دونوں ممالک کی افواج کے درمیان منعقد ہونے والی مشترکہ مشق 8 سے 19 نومبر تک منعقد ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

پٌاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مشق کا بنیادی مقصد انسدادِ دہشت گردی سے متعلق کارروائیوں میں شامل طریقہ کار، تکنیک اور تعاون کو بہتر بنانا تھا، جس کے لیے شہری علاقوں میں آپریشنز اور دھماکا خیز مواد سے تیار اشیاء کو تلف کرنے کے عملی اقدامات پر خصوصی توجہ دی گئی۔ص


آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاک فوج اور انڈونیشین آرمی کے اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کا اعلیٰ ترین معیار پیش کیا جبکہ تمام طے شدہ تربیتی اہداف بھی کامیابی سے حاصل کیے گئے۔

اختتامی تقریب میں پاک فوج کے جی او سی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ انڈونیشیا کی جانب سے اعلیٰ فوجی حکام نے نمائندگی کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اِس مشترکہ مشق سے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ فوجی تعاون مزید مضبوط ہوا ہے۔


Source link

Check Also

12th Sharjah International Travel & Tourism Forum explores promoting sustainability in industry

12th Sharjah International Travel & Tourism Forum explores promoting sustainability in industry

12th Sharjah International Travel & Tourism Forum explores promoting sustainability in industry Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *