ایلون مسک نے ایک مختصر جملہ لکھ کر سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ہلچل مچادی – Technology

ایلون مسک نے ایک مختصر جملہ لکھ کر سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ہلچل مچادی – Technology

ایلون مسک کے ایک مختصر مگر معنی خیز جملے نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بار پھر ہلچل مچا دی ہے۔ صرف دو لفظ ”اِٹس کمنگ“ نے ٹیلسلا کے “روبو وین ” منصوبے کو دوبارہ سرخیوں میں پہنچا دیا ہے اور جسے ٹیسلا مستقبل میں بڑی تبدیلی کا پیش خیمہ سمجھتی ہے۔

یہ وین، روایتی بس یا وین سے کہیں زیادہ مختلف ہے۔ اس میں نہ ڈرائیونگ سیٹ ہے، نہ ہی اسٹیئرنگ وہیل یا پیڈل۔ اندرونی جگہ کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ بیس کے قریب مسافر یا اتنا ہی سامان آسانی سے سفر کر سکے۔ اس کا بیرونی ڈیزائن کسی سائنس فکشن فلم سے کم نہیں، اور یہی وجہ ہے کہ اس کی پہلی جھلک پر لوگوں نے حیرت اور جوش بھرے تبصرے کیے تھے۔

گزشتہ دنوں ہونے والی ٹیسلا کی 2025 شیئر ہولڈر میٹنگ میں کمپنی نے اس منصوبے پر مزید پیش رفت کی ہے۔ مسک نے بتایا کہ “روبو وین” دوسری بڑی مصنوعات کے ساتھ تیزی سے ترقی کے مراحل طے کر رہی ہے اور اس کی تیاری 2027 کے آس پاس ممکن ہو سکتی ہے، جو بڑے شہروں میں سامان اور مسافروں کی منتقلی کے نظام کو یکسر بدل سکتی ہے۔

اسی دوران ٹیسلا کی خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کا اگلا ورژن، FSD v14، امریکہ کے کچھ شہروں میں تیزی سے پھیل رہا ہے، جہاں روبوٹیکسی سروسز پہلے ہی عملی شکل اختیار کر رہی ہیں۔

مسک کا دو لفظی پیغام چند گھنٹوں میں لاکھوں لوگوں تک پہنچا اور ردِعمل بھی اسی شدت سے سامنے آیا۔ کچھ لوگوں نے اس وین کو مستقبل کی سواری قرار دیا، کچھ نے اس کی دلچسپ شکل پر ہلکے پھلکے طنز کیے، اور بہت سے صارفین نے اپنی تخلیقی تجاویز بھی پیش کیں۔ مثلاً اسے مستقل رہائش کے طور پر استعمال کرنے کا خیال یا اسے موبائل دفتر میں تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ان تمام تبصروں کے پیچھے ایک بنیادی حقیقت نمایاں ہوتی ہے، دنیا تیزی سے ایسے حل تلاش کر رہی ہے جو ٹریفک، آلودگی اور سفر کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کر سکیں۔ “روبو وین’ اسی وسیع تر تصور اور خواہش کو پورا کرتی نطر آتی ہے۔ ایک ایسا نظام جہاں گاڑیاں خود چلیں، توانائی کم خرچ ہو، اور شہری زندگی زیادہ مؤثر انداز میں آگے بڑھے۔





ٹیسلا کا دعویٰ ہے کہ روبوٹس پر مبنی ٹرانسپورٹ نیٹ ورک وہی تبدیلی لا سکتا ہے جو ایک صدی پہلے انجن والی کاروں نے گھوڑا گاڑیوں پر لائی تھی۔ یہ وین کب عوامی سڑکوں پر نظر آئے گی، یہ کہنا قبل از وقت ہے، لیکن اس کی آمد کا اشارہ ہی ظاہر کرتا ہے کہ آنے والے برسوں میں شہری سفر کا نقشہ یکسر بدل سکتا ہے۔ مسک نے 2027 کا عندیہ دے دیا ہے۔


Source link

About The Republic

Check Also

Muslim Council of Elders strongly condemns plot by terror organisation targeting security, stability of UAE

Muslim Council of Elders strongly condemns plot by terror organisation targeting security, stability of UAE

Muslim Council of Elders strongly condemns plot by terror organisation targeting security, stability of UAE …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *