سہ ملکی سیریز کا فائنل: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ – Sports

سہ ملکی سیریز کا فائنل: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ – Sports


سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز  کے  فائنل  میں  پاکستان  نے  سری لنکا  کے خلاف ٹاس جیت کر  فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جا رہے فائنل میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے، وسیم جونیئر کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

 فائنل کے لیے سری لنکن ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

3ملکی ٹی20سیریز میں لیگ مرحلے میں پاکستان کی پہلی پوزیشن رہی، سری لنکا نے لیگ مرحلے میں دو میچز جیتے جب کہ آخری لیگ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 6 رنز سے ہرایا۔

کپتان سلمان آغا کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، کوشش ہوگی اچھا پرفارم کرکے فائنل میچ جیتیں۔

سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ اس وکٹ 160/170 اچھا اسکور ہوگا۔


Source link

About The Republic

Check Also

Iran retains military capability; White House rejects report, claim US media

Iran retains military capability; White House rejects report, claim US media

Iran retains military capability; White House rejects report, claim US media Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *