مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ کی دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، روایتی پوسٹرز اور جامد بل بورڈز کی جگہ اشتہارات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال برانڈز کو وہ تخلیقی آزادی دے رہا ہے جو چند سال پہلے تک ممکن ہی نہیں تھی۔
ڈیجیٹل اسکرینز، تھری ڈی انسٹالیشنز اور حقیقی ماحول کو شامل کرنے والی تکنیکیں اب مارکیٹنگ کو صرف اشتہار سے بڑھا کر تاثر ، فن اور احساسات میں تبدیل کر رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج کا بل بورڈ محض ایک تصویر نہیں، بلکہ ایک ایسا تجربہ بنتا جا رہا ہے جو دیکھنے والے کے ذہن میں دیر تک رہتا ہے۔
ایسی ہی جدت اور ٹیکنالوجی کی ایک تازہ ترین مثال ہے ڈزنی پلس کے ایک بل بورڈ کی۔ ڈزنی+ نے “پرسِی جیکسن اینڈ دی اولمپیئنز” کے دوسرے سیزن کی تشہیر کے لیے اس ہفتے ہالی ووڈ میں ایسا دلکش اور جدّت سے بھرپور بل بورڈ نصب کیا جو دیکھنے والوں کو حیران کر رہا ہے۔
امریکا کے شہر لاس اینجلس کے مشہور چوراہے ہالی ووڈ اینڈ وائن پر لگایا گیا یہ منفرد ڈسپلے روایتی پوسٹر نہیں بلکہ ایک حقیقی واٹر ٹینک کی صورت میں تیار کیا گیا ہے، جس میں بہتا پانی، دھند اور چھوٹے فواروں کے امتزاج نے اسے ایک جادوئی منظر میں بدل دیا۔
بل بورڈ میں مسلسل بہتی دھند، روشنی سے جگمگاتے پانی کے بہاؤ، اور سیزن 2 کے ٹریلر کے ساتھ ہم آہنگ فواروں نے فضا کو اس قدر غیر معمولی بنا دیا کہ گزرنے والے لوگ رک کر ویڈیو بنانے پر مجبور ہوگئے۔ بہتے پانی اور روشن مناظر نے سیریز کے گریک میتھالوجی ماحول کو زندہ کر دیا، جس سے بل بورڈ ایک عام اشتہار کے بجائے تجربہ بن گیا۔
امریکی خفیہ ایجنسی کا نوکری کیلئے 20 لاکھ ڈالر کا اشتہار، اس میں انوکھا کیا ہے؟
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جہاں صارفین نے اسے ‘پاگل کر دینے والا‘، ’سب سے تخلیقی بل بورڈ‘ اور ’حقیقت اور فینٹسی کا ملاپ‘ جیسی تعریفوں سے نوازا۔ لاکھوں ویوز اور ہزاروں لائکس نے ثابت کیا کہ یہ تشہیری حکمتِ عملی کامیابی سے عوام کی توجہ اپنی طرف کھینچ رہی ہے۔
جہاں اکثریت اس تخلیقی اقدام کو سراہ رہی ہے، وہیں چند صارفین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کہیں یہ شاندار مارکیٹنگ اصل سیریز کی کوالٹی پر حاوی نہ ہوجائے۔ ان کے مطابق اگر تشہیر اتنی مضبوط ہے تو پھر شو کی کہانی اور پروڈکشن بھی اسی سطح کی ہونی چاہیے۔
“پرسِی جیکسن اینڈ دی اولمپیئنز” رِک رائورڈن کے مشہور ناولز پر مبنی فینٹسی ایڈونچر سیریز ہے جو ایک نیم دیوتا لڑکے کی مہمات بیان کرتی ہے۔ اس کا دوسرا سیزن ‘دی سی آف مونسٹر’ 10 دسمبر 2025 کو ڈزنی+ پر ریلیز ہوگا۔
Source link
The Republic News News for Everyone | News Aggregator