خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک – Pakistan

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک – Pakistan


خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک اور لکی مروت میں ہونے والی ان کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے دو مختلف اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی گئیں، جن میں مجموعی طور پر 9 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

قلات میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک

ترجمان کے مطابق ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگرد مارے گئے۔ علاقے کو کلیئر کر دیا گیا جبکہ اہم اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

قلات میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لکی مروت میں بھی فورسز نے کارروائی کی جس میں مزید 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ اس مقام سے بھی اسلحہ اور بارودی مواد تحویل میں لے لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک میں قیامِ امن کے لیے پرعزم ہیں اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی؛ کالعدم بی ایل اے کے کارندے ڈاکٹر عثمان قاضی کا قریبی ساتھی گرفتار

دوسری جانب ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق صوبے کے مختلف شہروں میں دہشتگرد عناصر کے خلاف مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جن کے نتیجے میں 24 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کارروائیوں میں لاہور، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا اور سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں میں سرچ آپریشن شامل تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے فتنہ الخوارج کا خطرناک دہشتگرد شاکر گرفتار کیا گیا، جس سے دھماکہ خیز مواد، 4 آ ای ڈی بم، 24 ڈیٹونیٹرز، فیوز وائر، پمفلٹس، نقدی اور پرائمہ کورڈ برآمد کیے گئے۔

موسیٰ خیل میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں میں شکیل احمد، محب اللہ، حیات، عجب خان، شعیب، عرفان، امجد اور علی رضا سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ یہ دہشتگرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے نیٹ ورکس کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔


Source link

About The Republic

Check Also

Emirati shooting champions shine globally as UAE expands sporting legacy, inclusion efforts

Emirati shooting champions shine globally as UAE expands sporting legacy, inclusion efforts

Emirati shooting champions shine globally as UAE expands sporting legacy, inclusion efforts Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *