ڈاکٹر وردہ کے قتل کا سودا کتنے روپے میں کیا گیا؟ سنسنی خیز انکشاف – Pakistan


خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردہ کے قتل کیس میں سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے، مرکزی ملزمہ ردا نے ڈاکٹر کے قتل کا سودا ایک کروڑ روپے میں کیا تھا۔

ایبٹ آباد پولیس نے ڈاکٹر وردہ کے اغوا اور قتل میں استعمال ہونے والی دونوں گاڑیاں برآمد کر لیں۔ پولیس نے انکشاف کیا مرکزی ملزمہ ردا نے وردہ کے قتل کا سودا ایک کروڑ روپے میں کیا تھا۔

تفتیش کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ ڈاکٹر وردہ کے زیورات بینک میں جمع ہیں، جن پر 50 لاکھ روپے کا قرض لیا گیا تھا۔

پولیس نے ملزمہ ردا کے خاوند کی 5 دکانیں بھی سیل کر دی ہیں جب کہ قتل میں ملوث پانچویں ملزم شمعریز کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

گزشتہ روز پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر وردہ کی موت دم گھٹنے سے ہوئی جب کہ گردن کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی تھی، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ قتل انتہائی تشدد سے کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور مزید شواہد کی بنیاد پر دیگر ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے ڈاکٹر وردہ کے قتل نے ایبٹ آباد میں بے چینی کی نئی لہر پیدا کر دی ہے جب کہ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات شفاف ہوں اور ملزمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ شہر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں مظاہرین نے قاتلوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر وردہ کو تین کروڑ روپے مالیت کے سونے کے لالچ میں ان کی سہیلی ردّا اور اس کے ساتھیوں نے قتل کیا۔

ڈاکٹر وردہ کے دیور نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے غفلت برتی، اگر بروقت کارروائی کی جاتی تو ڈاکٹر وردہ کی جان بچ سکتی تھی۔ اہل خانہ کا مؤقف ہے کہ قتل سے پہلے ملزمان کا رویہ مشکوک تھا، جسے پولیس نے سنجیدگی سے نہیں لیا۔


Source link

Check Also

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ رکوادی – World

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ رکوادی – World

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *