ایشیا کپ: بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل پاکستان ٹیم کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی – Sports

ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے میں بنگلہ دیش کے خلاف اہم میچ سے قبل قومی اوپنر فخر زمان کو مکمل فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

ابوظبی میں منگل کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کے دوران فخر زمان کو ہیلمٹ پر فاسٹ بولر دشمناتھا چمیرا کی گیند لگی جس کے بعد فخر کو طبی امداد دی گئی اور پھر انہوں نے 19گیندوں پر 17رنز کی اننگز کھیلی۔

فخر زمان کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وہ اب بھی میڈیکل ٹیم کی زیر نگرانی ہیں تاہم انہیں نے سر میں تکلیف کی تا حال کوئی شکایت نہیں کی جس پر ڈاکٹرز نے ان کا چیک اپ کرنے کے بعد مکمل فٹ قرار دے دیا۔



آئی سی سی کے قواعد و ضوابط کے تحت سر پر گیند لگنے کے بعد 18 سے 20 گھنٹے کھلاڑی کو زیر نگرانی رکھا جاتا ہے، میڈیکل ٹیم دبئی میں آج رات پھر فخر زمان سے بات چیت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اطلاعات ہیں کہ فخر زمان خیریت سے ہیں اور بنگلا دیش کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے۔ پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ کے سپر فور میں کل بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گی۔


Source link

Check Also

کلاؤڈ فلیئر میں فنی خرابی؛ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت متعدد ویب سائٹس متاثر – World

کلاؤڈ فلیئر میں فنی خرابی؛ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت متعدد ویب سائٹس متاثر – World

کلاؤڈ فلیئر سروسز میں اچانک تکنیکی خرابی کے باعث دنیا بھر میں کئی اہم ویب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *