امریکی حملے کا خدشہ؛ ’ایران کسی بھی ممکنہ صورتحال کے لیے مکمل تیاری کر چکا ہے‘ – World

امریکی حملے کا خدشہ؛ ’ایران کسی بھی ممکنہ صورتحال کے لیے مکمل تیاری کر چکا ہے‘ – World


ایران کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں، لیکن کسی بھی ممکنہ صورتحال کے لیے تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہایران خطے میں امن اور استحکام کے لیے پرعزم ہے اور حالیہ مذاکرات میں عملی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والی بات چیت میں کچھ حوصلہ افزا اشارے ملے ہیں، تاہم ایران امریکی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ممکنہ صورتحال کے لیے مکمل تیاری کر چکا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی کہا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ سفارتی حل اب بھی ممکن ہے اور جوہری معاہدے کے لیے ایک مسودے پر کام جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی سرگرمیاں ایران کو خوفزدہ نہیں کر سکتیں اور مسائل کا واحد پائیدار حل سفارت کاری ہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا نیا دور جمعرات کو جنیوا میں ہوگا۔

دوسری جانب ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے خدشات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق لڑاکا طیاروں سے لیس دوسرا امریکی بحری بیڑا یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ بحیرہ روم میں داخل ہو چکا ہے، جبکہ یو ایس ایس ابراہم لنکن پہلے ہی مشرق وسطیٰ میں موجود ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اس وقت مشرق وسطیٰ میں امریکا کے تیرہ جنگی بحری جہاز، نو ڈیسٹرائر اور تین ساحلی لڑاکا جہاز تعینات ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکا نے اردن کے ایک ایئربیس پر ساٹھ لڑاکا طیارے بھی تعینات کر دیے ہیں۔

بعض غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا ممکنہ طور پر ایرانی رہنماؤں کو براہ راست نشانہ بنانے کی حکمت عملی پر غور کر رہا ہے، تاہم اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

ادھر اقوام متحدہ نے ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور دونوں فریقوں پر زور دیا ہے کہ تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری کو ترجیح دی جائے۔

عالمی مبصرین کے مطابق صورتحال اس وقت انتہائی نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور آئندہ چند دنوں میں ہونے والے مذاکرات خطے کے امن کے لیے اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔


Source link

About The Republic

Check Also

Omani navy rescues cargo ship crew after missile strike near Strait of Hormuz

Omani navy rescues cargo ship crew after missile strike near Strait of Hormuz

Omani navy rescues cargo ship crew after missile strike near Strait of Hormuz Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *