ڈیرہ اسماعیل خان میں منی بس خطرناک حادثے کا شکار، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق – Pakistan

ڈیرہ اسماعیل خان میں منی بس خطرناک حادثے کا شکار، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق – Pakistan

ڈیرہ اسماعیل خان میں درازندہ کے مقام پر منی بس کو خطرناک حادثہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دورانِ سفر اچانک منی بس کے بریک فیل ہوگئے جس کے باعث گاڑی الٹ گئی اور حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔ مجموعی طور پر جاں بحق افراد کی تعداد 13 بتائی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ منی ٹرک میں سوار خانہ بدوش خاندان بلوچستان کے علاقے خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان آ رہا تھا کہ بریک فیل ہو جانے کے باعث داناسر درازندہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگیا۔



حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کردیا ہے۔ گاڑی میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے۔

زخمیوں میں 27 سالہ دریا خان، 10 سالہ یوسف اور 25 سالہ احمد شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں پانچ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔


Source link

About The Republic

Check Also

Fuel subsidy portal shut temporarily in Karachi after hacking attempts

Fuel subsidy portal shut temporarily in Karachi after hacking attempts

Fuel subsidy portal shut temporarily in Karachi after hacking attempts Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *