انگلش آل راؤنڈر کرس ووکس نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا – Sports

انگلش آل راؤنڈر کرس ووکس نے انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا – Sports

انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر کرس ووکس نے تقریباً 14 سالہ شاندار بین الاقوامی کیریئر کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

ووکس نے انگلینڈ کی جانب سے 62 ٹیسٹ، 122 ون ڈے اور 33 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں نمائندگی کی، جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 396 وکٹیں حاصل کیں اور ہزاروں رنز بھی اسکور کیے۔

ان کی بہترین ٹیسٹ بولنگ پرفارمنس 6/17 رہی جبکہ 2019 کے ورلڈ کپ اور 2022 کے ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے والی انگلش ٹیموں کا بھی وہ اہم حصہ رہے۔



کندھے کی انجری اور حالیہ سینٹرل کنٹریکٹ کی عدم تجدید کے بعد ووکس نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے انگلینڈ کی نمائندگی کو “زندگی کا سب سے بڑا اعزاز” قرار دیا۔ انگلش کرکٹ بورڈ، کھلاڑیوں اور شائقین کی جانب سے ان کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

امکان ہے کہ ووکس مستقبل میں کاؤنٹی کرکٹ یا مختلف ٹی20 لیگز میں کھیل جاری رکھیں گے لیکن بین الاقوامی میدان اب ان کے بغیر ہوگا۔


Source link

About The Republic

Check Also

Kuwait strongly condemns storming, sabotage against its consulate in Basra

Kuwait strongly condemns storming, sabotage against its consulate in Basra

Kuwait strongly condemns storming, sabotage against its consulate in Basra Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *