مذاکرات کے اگلے راؤنڈ پر مشاورت، وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب طے پاگیا – Pakistan

مذاکرات کے اگلے راؤنڈ پر مشاورت، وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب طے پاگیا – Pakistan


وزیراعظم شہباز شریف کے کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے، جہاں ان کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات ہوگی۔ اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح رابطوں اور اہم علاقائی و معاشی امور پر مشاورت کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہونے کا امکان ہے، اس موقع پر ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات طے پا گئی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے سعودی ولی عہد کو اعتماد میں لیں گے جبکہ امن مذاکرات کے اگلے راؤنڈ سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


Source link

About The Republic

Check Also

Four killed, 30,000 displaced by heavy rains in Dominican Republic

Four killed, 30,000 displaced by heavy rains in Dominican Republic

Four killed, 30,000 displaced by heavy rains in Dominican Republic Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *