ابرار احمد کے بعد ایک اور قومی کرکٹر نے شادی کرلی – Life & Style

قومی کرکٹر ابرار احمد کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی ٹیسٹ کرکٹر کامران غلام رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں جن کی شادی کی تقریب میں دیگر قومی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

کامران غلام کے ولیمے کی تقریب میں قومی کرکٹر محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان ، افتخار احمد، فخر زمان، نسیم شاہ اور ساجد خان سمیت مقامی کرکٹرز بھی شریک ہوئے۔

کامران غلام کے ولیمے کی تقریب پشاور میں منعقد ہوئی جہاں کرکٹر کے دوست اور عزیز و اقارب سمیت ساتھی کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔



قومی کرکٹرز نے کامران غلام کو شادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے زندگی کی نئی اننگز کے آغاز پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے گزشتہ روز ہی پاکستان کے نوجوان کرکٹر ابرار احمد کی بھی شادی ہوئی تھی اور ان کے ولیمے کی تقریب 6 اکتوبر کو ہو گی۔


Source link

Check Also

سنچری بناتے ہی بابر اعظم پر آئی سی سی کا جرمانہ – Sports

سنچری بناتے ہی بابر اعظم پر آئی سی سی کا جرمانہ – Sports

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکا کے خلاف تیسرے میچ میں ضابطۂ اخلاق کی خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *