صدر ٹرمپ کا چین پر مزید 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان، تجارتی جنگ کے خطرات میں اضافہ – World

صدر ٹرمپ کا چین پر مزید 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان، تجارتی جنگ کے خطرات میں اضافہ – World


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ چین سے امریکا کو برآمد کی جانے والی تمام مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔ یہ اقدام دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان ایک ممکنہ شدید تجارتی جنگ کو جنم دے سکتا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے جمعے کو کہا ہے کہ وہ چینی اشیاء پر محصولات میں اضافہ کریں گے اور تمام اہم سافٹ ویئر پر نئی برآمدی پابندیاں نافذ کریں گے۔

یہ اقدام بظاہر چین کے ٹیکنالوجی کے شعبے کو نشانہ بنانے کے لیے ہے۔ ان کا اعلان چین کی جانب سے حالیہ دنوں میں نایاب ارضیاتی دھاتوں پر نئی برآمدی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے، جو کہ امریکہ کے ساتھ متوقع تجارتی مذاکرات سے قبل کیا گیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اس حوالے سے پوسٹ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ، ”اس حقیقت کی بنیاد پر کہ چین نے یہ بے مثال مؤقف اختیار کیا ہے، امریکا چین پر مزید 100 فیصد ٹیرف عائد کرے گا۔“

انہوں نے لکھا کہ، ”یہ محصولات یکم نومبر یا اس سے قبل نافذ العمل ہوں گے۔“

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات منسوخ نہیں کی، یقین ہےغزہ جنگ بندی برقرار رہے گی، پیرکے روز یرغمالیوں کی واپسی شروع ہوگی، دورہ اسرائیل میں پارلیمنٹ سے خطاب کروں گا۔

جمعہ کو صدر ٹرمپ نے ایک اور ٹروتھ سوشل پوسٹ میں کہا کہ، ”چین دنیا بھر کے ممالک کو خطوط بھیج رہا ہے، جس میں وہ نایاب دھاتوں کی پیداوار سے متعلق تمام عناصر پر برآمدی کنٹرول لگانے کے منصوبے کا ذکر کر رہا ہے۔ ان خطوط کا حوالہ غالباً بیجنگ کی پالیسی کی طرف تھا۔“

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہیں کچھ ممالک کی جانب سے رابطہ کیا گیا ہے جو بیجنگ کے اقدامات سے ناراض ہیں، اور انہوں نے کہا کہ انہیں حیرت ہوئی کیونکہ چین کے ساتھ حالیہ تعلقات بہت اچھے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کو امریکی سافٹ ویئر کی برآمد پر پابندیاں اس کے ٹیکنالوجی سیکٹر، خاص طور پر کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت، کے لیے زبردست دھچکا ثابت ہو سکتی ہیں۔

ٹرمپ نے طیاروں اور ان کے پُرزہ جات پر بھی برآمدی پابندیوں کی دھمکی دی ہے، جبکہ اس معاملے سے واقف ایک شخص نے بتایا کہ امریکی انتظامیہ دیگر ممکنہ اہداف پر بھی غور کر رہی ہے۔

چین طویل عرصے سے واشنگٹن سے یکطرفہ تجارتی پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتا آیا ہے، جنہیں وہ عالمی تجارت کے لیے نقصان دہ قرار دیتا ہے۔

صدر ٹرمپ کی چین کو ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی کے بعد عالمی منڈیوں اور امریکا-چین تعلقات میں ایک بار پھر بھونچال پیدا کر دیا ہے۔

چین دنیا بھر میں 90 فیصد سے زائد نایاب ارضیاتی دھاتوں اور میگنیٹس کی تیاری کرتا ہے۔ یہ دھاتیں برقی گاڑیوں، ہوائی جہازوں کے انجنوں اور فوجی ریڈار سسٹمز جیسے مصنوعات میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

ٹرمپ کے اس اچانک اعلان نے عالمی مالیاتی منڈیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جس کے باعث S&P 500 انڈیکس میں دو فیصد سے زائد کمی آئی ہے جو اپریل کے بعد ایک دن میں سب سے بڑی گراوٹ تھی، جب ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں نے مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ پیدا کیا تھا۔


Source link

About The Republic

Check Also

Adam Yates seals overall title at O Gran Camiño for UAE Team Emirates-XRG

Adam Yates seals overall title at O Gran Camiño for UAE Team Emirates-XRG

Adam Yates seals overall title at O Gran Camiño for UAE Team Emirates-XRG Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *