پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی اور حالیہ جھڑپوں پر سعودی عرب اور قطر نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک سے تنازعات کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تازہ جھڑپوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں فریقین کو تحمل مزاجی سے کام لینے کی تاکید کی ہے۔ سعودی عرب نے بیان میں کہا کہ وہ دونوں ممالک کی عوام کے لیے امن، سلامتی اور استحکام کا خواہشمند ہے اور چاہتا ہے کہ تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں۔
سعودی وزارت خارجہ نے زور دیا کہ موجودہ کشیدگی کو کم کرنا خطے کے دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے، اور فریقین کو چاہیے کہ وہ معاملات کو تحمل، حکمت اور سفارتی طریقوں سے سلجھائیں۔
قطری وزارت خارجہ نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک افغان سرحدی علاقوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔ وزارت خارجہ نے فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ اختلافات کو تحمل، دانشمندی اور مذاکرات کے ذریعے حل کریں تاکہ خطے میں امن قائم رہے۔
قطری بیان میں مزید کہا گیا کہ سرحدی تنازع کے اثرات صرف پاکستان اور افغانستان تک محدود نہیں بلکہ پورے خطے پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں، اس لیے سفارتی ذرائع اور بات چیت کو ہی امن کا واحد راستہ قرار دیا گیا ہے۔
Source link
The Republic News News for Everyone | News Aggregator