گورنر نے علی امین گنڈاپور کا استعفا واپس کردیا، نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ایک اور رکاوٹ – Pakistan

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا استعفا اعتراض لگا کر واپس کردیا ہے۔ گورنر کی جانب سے جاری خط میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ علی امین گنڈا پور کے نام سے جمع کرائے گئے دونوں استعفوں پر دستخط مختلف اور غیرمشابہ ہیں، اس لیے ان کی تصدیق ضروری ہے۔ اس مقصد کے لیے گورنر نے علی امین گنڈا پور کو 15 اکتوبر دوپہر تین بجے گورنر ہاؤس طلب کیا ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے مؤقف اختیار کیا کہ صوبے میں آئینی اور جمہوری عمل کو شفاف رکھنے کے لیے استعفے کی باقاعدہ تصدیق ناگزیر ہے۔

تاہم علی امین گنڈا پور نے سوشل میڈیا پر اپنے ردِعمل میں کہا کہ دونوں استعفوں پر ان کے مستند دستخط موجود ہیں۔

خیبرپختونخوا میں سیاسی و غیر سیاسی قوتیں متحرک، کیا پی ٹی آئی صوبائی حکومت سے محروم ہو سکتی ہے؟

ان کے مطابق آٹھ اور گیارہ اکتوبر کو استعفے اپنے دستخطوں کے ساتھ جمع کرائے تھے۔

علی امین کا کہنا تھا کہ آٹھ اکتوبر کے استعفے کو پہلے تسلیم نہیں کیا جا رہا تھا مگر اب اسی کو مان لیا گیا ہے۔



انہوں نے گورنر کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے دونوں استعفوں کی کاپیاں بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کی تیاریاں جاری ہیں، تاہم گورنر کی جانب سے علی امین گنڈا پور کے استعفے پر اعتراض کے بعد انتخاب ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بعض حلقے موجودہ وزیراعلیٰ کی موجودگی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

یعنی پٹیشن کے ذریعے عدالت سے انتخابی عمل رکوانے اور ممکنہ طور پر موجودہ وزیراعلیٰ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت دلوانے کی کوشش کی جائے گی۔

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر کسی بھی غیر آئینی اقدام کو روکنے کے لیے تنظیمی سطح پر کارکنوں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی پشاور کے صدر عرفان سلیم نے کہا ہے کہ کارکن صبح 9 بجے تمام تحصیلوں میں جمع ہوں اور قیادت کی ہدایات کے مطابق پرامن طور پر آئینی عمل کا دفاع کریں۔

ادھر پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار سہیل آفریدی سمیت چار امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔

مقابلے میں جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان، پیپلزپارٹی کے ارباب زرک اور ن لیگ کے سردار شاہجہاں بھی میدان میں ہیں۔

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے پارٹی وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر امیر مقام سے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ کے انتخاب میں تعاون کی درخواست کی۔

بعد ازاں پی ٹی آئی وفد نے باچا خان مرکز میں اے این پی قیادت سے بھی رابطہ کیا۔ اے این پی رہنماؤں نے واضح کیا کہ ان کی جماعت کسی غیر آئینی یا غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔

اسلام آباد میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی وفد نے مؤقف اپنایا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری کی ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے یقین دہانی کرائی کہ علی امین گنڈا پور کے استعفے کی منظوری آئین و قانون کے مطابق کی جائے گی۔


Source link

Check Also

شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، سعودی ولی عہد کا شاندار استقبال – World

شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، سعودی ولی عہد کا شاندار استقبال – World

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں، جہاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *