غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب، وزیراعظم شہباز شریف شرم الشیخ پہنچ گئے – Pakistan

وزیراعظم شہباز شریف آج مصر میں ہونے والے امن سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں۔ اجلاس میں غزہ امن معاہدے پر دستخط اور امن منصوبے پر عمل درآمد کی کوششوں کا جائزہ لیا جائےگا۔

وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ شرم الشیخ پہنچے جہاں وہ غزہ امن معاہدے پر ہونے والے اہم سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وفد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی شریک ہیں۔

اجلاس میں غزہ میں جاری انسانی بحران کے خاتمے اور ممکنہ جنگ بندی معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشترکہ طور پر عالمی اس اجلاس کی میزبانی کریں گے۔ وزیراعظم کو دونوں رہنماؤں کی جانب سے اس اجلاس میں شرکت کی دعوت موصول ہوئی تھی۔

اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف سمیت بیس سے زائد عالمی رہنما شریک ہوں گے۔ تاہم اسرائیل کا کوئی نمائندہ اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔

ایران نے شرم الشیخ سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ہم ان ممالک کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے جنہوں نے ایران پر حملے کیے اور اب بھی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران مصری صدر کی دعوت کا شکرگزار ہے، تاہم پابندیوں اور دباؤ کے ماحول میں مذاکرات ممکن نہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ”ابراہام معاہدے“ کو دھوکا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اس کا کبھی حصہ نہیں بنے گا۔


Source link

Check Also

سہ ملکی سیریز: افتتاحی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست – Sports

سہ ملکی سیریز: افتتاحی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست – Sports

ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *