بھارت پاک افغان معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرسکتا ہے: خواجہ آصف – Pakistan


وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قطر اور ترکی کی ثالثی کی بدولت افغان طالبان سے مذاکرات کو قابل عمل بنایا گیا، تاہم بھارت اس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی ساری قیادت افغانستان میں موجود ہے اور اگر حملہ ہوتا ہے تو بھارت یہ دعویٰ کر سکتا ہے کہ یہ پاکستان کے اندر سے ہوا، حالانکہ ہر واقعے کا 200 فیصد تعلق افغانستان سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کی قیادت کے افغانستان میں شواہد موجود ہیں، افغان سرزمین پر دہشت گرد شہری آبادی میں گھل مل کر رہتےہیں، ثبوت ہیں کہ دہشت گردوں کو افغانستان کے اندرسے احکامات ملتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے پاس اپنے گھر، خاندان اور تربیتی کیمپس موجود ہیں اور افغانوں کی تعداد ان کی کیمپس میں بڑھتی جا رہی ہے۔ وزیرِ دفاع نے واضح کیا کہ پاکستان نے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں، لیکن ٹی ٹی پی سے براہِ راست کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کی بات کرتے ہیں، جو پاکستان کے بچوں کے قاتل ہیں ان سے بات چیت نہ کی ہے نہ آئندہ کریں گے۔ پی ٹی آئی کے بانی نے ان دہشت گردوں کی حمایت کی اور انہیں پاکستان میں آباد کیا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارت معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر سکتا ہے اور حملے کی صورت میں وہ یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ ہمارا کوئی تعلق نہیں، لیکن حقیقت میں ہر واقعے کا تعلق افغانستان سے ہے۔

وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ قطر مشکل وقتوں میں مذاکرات کے لیے مددگار رہا اور اس کا تعاون قابل ستائش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مکینزم کے تحت معاہدے پرعمل درآمد ہوگا، ہوسکتا ہے ترکیے میں مذاکرات 25 سے 27 اکتوبرتک جاری رہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ایک صفحے پر 4 پیراگراف پر مشتمل مختصر معاہدہ ہے، کل افغان طالبان یہ نہ کہیں کہ فلاں شہر والے نہیں مان رہے۔

خیال رہے کہ دوحا میں گزشتہ دنوں پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا۔


Source link

Check Also

کراچی میں آلودگی کے اثرات کم کرنے کا منفرد منصوبہ: کن خاص درختوں کا نیا جنگل آباد کیا جارہا ہے اور کہاں؟ – Pakistan

کراچی میں آلودگی کے اثرات کم کرنے کا منفرد منصوبہ: کن خاص درختوں کا نیا جنگل آباد کیا جارہا ہے اور کہاں؟ – Pakistan

کراچی میں آلودگی کے خلاف ایک اہم ماحولیاتی مشن جاری ہے جس کے تحت انڈس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *