پاسپورٹ ڈیزائن میں تبدیلی کی خبریں، محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی وضاحت سامنے آگئی – Pakistan

حکومت نے پاکستانی پاسپورٹ کا ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ داخلہ نے پاسپورٹ ڈیزائن تبدیل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ نئے پاسپورٹ میں صوبوں کی تاریخی اور اہم عمارات کی تصاویر شامل ہوں گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاسپورٹ میں نئے سیکیورٹی فیچرز کا بھی اضافہ کیا جائے گا۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹس کے بیرونی صفحات کا رنگ پہلے جیسا ہی رہے گا، پاسپورٹ کے اندرونی صفحات کا رنگ تبدیل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جدید پاسپورٹ کی پرنٹنگ کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔

حکومت کی طرف سے پاسپورٹ کے ڈیزائن سے متعلق تبدیلیوں کی خبروں پر محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے۔

محکمہ پاسپورٹس کے مطابق نئے پاسپورٹس میں والدکے ساتھ والدہ کا نام بھی درج ہوگا۔ نئے پاسپورٹس میں جدید سیکیورٹی فیچرز کو شامل کیا جائے گا۔

محکمہ پاسپورٹس نے وضاحت میں کہا ہے کہ ویزہ پیجز میں ملک کی تاریخی عمارات کو بھی پرنٹ کیا جائے گا۔

محکمہ پاسپورٹس کے مطابق نئی بک لیٹس کی چھپائی پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے پاس جاری کی گئی ہیں۔

محکمہ پاسپورٹس نے مزید بتایا ہے کہ پاسپورٹ فیچرز میں تبدیلیاں جدت کے اصولوں کےتحت کی جارہی ہیں، فیچرز کے علاوہ پاسپورٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی۔


Source link

Check Also

Invest in Sharjah: Sharjah attracted investments worth USD 1.5 billion during H1-2025

Invest in Sharjah: Sharjah attracted investments worth USD 1.5 billion during H1-2025

Invest in Sharjah: Sharjah attracted investments worth USD 1.5 billion during H1-2025 Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *