وفاقی وزارتِ داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
جمعے کو جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ ٹی ایل پی دہشت گردی میں ملوث ہے۔ وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 11 (بی)کی ذیلی شق 1 (اے) کے تحت ٹی ایل پی کو کالعدم قراردیا
یہ فیصلہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کیا گیا، جس میں پنجاب حکومت کی سفارش پر غور کیا گیا تھا۔
پنجاب حکومت نے مریدکے میں 13 اکتوبر کو ہونے والے احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد تحریک لبیک پر پابندی کی سفارش وفاق کو بھیجی تھی۔
پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کا طریقہ کیا ہے؟
ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے وزارتِ داخلہ کی جانب سے بھجوائی گئی رپورٹ میں پنجاب حکومت کی سفارشات بھی شامل کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے ساتھ ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق جاری ہونے والا نوٹیفکیشن بھی منسلک ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ قانون، اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد یہ ریفرنس سپریم کورٹ کو بھیجا جائے گا۔
سپریم کورٹ سے منظوری کے بعد الیکشن کمیشن کالعدم تحریک لبیک پاکستان کو باضابطہ طور پر ڈی نوٹیفائی کرے گا۔
Source link
The Republic News News for Everyone | News Aggregator
