قومی ائیرلائن 5 سال بعد برطانیہ کی فضاؤں میں اُڑان بھرنے کے لیے تیار، تمام انتظامات مکمل – Pakistan

قومی ایئرلائن پی آئی اے برطانیہ کی فضاؤں میں اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے۔ پی آئی اے کل بروز 25 اکتوبر سے برطانیہ کے لیے پروازوں کا باقاعدہ آغاز کررہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا پانچ سال تین ماہ بعد برطانیہ کا فضائی آپریشن بحال ہوگا۔ یکم جولائی 2020 کو برطانیہ نے پی آئی اے پر پابندی عائد کردی تھی۔

کل برطانیہ کیے لیے پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر روانہ ہوگی۔ ابتدائی طور پر ہفتہ وار دو پروازیں منگل اور ہفتے کو آپریٹ ہوں گی جس کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔



اسلام آباد ایئرپورٹ پر مانچسٹر کی عمارت کا ہیوی پورٹریٹ بھی لگادیا گیا ہے۔کل اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانیہ پروازوں کی بحالی کے حوالے سے باقاعدہ تقریب منعقد ہوگی۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے۔

یاد رہے 24جون 2020کو غلام سرور خان نے پائلٹ کی ڈگریوں سے متعلق قومی اسمبلی کے فورم پر بیان دیا تھا جس پر یکم جولائی 2020 کو برطانیہ نے پی آئی اے پر پابندی عائد کردی تھی۔


Source link

Check Also

ایس پی چوہدری اسلم اور رحمان ڈکیت، بالی وڈ فلم کا ٹریلر ریلیز – Life & Style

ایس پی چوہدری اسلم اور رحمان ڈکیت، بالی وڈ فلم کا ٹریلر ریلیز – Life & Style

بالی وڈ کی نئی فلم ’دُھراندھر’ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *