شمالی کوریا نے عالمی پابندیوں کا حل نکال لیا، نیا ہتھیار کیسے استعمال کر رہا ہے؟ – World

شمالی کوریا نے اقوامِ متحدہ کی پابندیوں سے بچنے کے لیے کرپٹو کرنسی کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

بین الاقوامی پابندیوں پر نظر رکھنے والے ادارے (MSMT) نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اقوامِ متحدہ کی پابندیوں سے بچنے کے لیے کرپٹو کرنسی کے ذریعے ہتھیاروں اور خام مال کی خرید و فروخت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے آئی ٹی ماہرین کو دنیا کے مختلف ممالک میں بھیج کر ایک نیٹ ورک قائم کر رکھا ہے۔ جس میں سے زیادہ تر افراد چین، جبکہ روس، لاؤس، کمبوڈیا، افریقی ممالک ایکویٹوریل گنی، گنی، نائیجیریا اور تنزانیہ میں بھی موجود ہیں۔

شمالی کوریا مستقبل میں مزید 40 ہزار افراد کو روس بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے، جن میں کئی آئی ٹی ماہرین شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے اس سائبر نیٹ ورک نے صرف رواں سال جنوری سے ستمبر کے دوران کم از کم 1.65 ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی چوری کی۔ ان میں سے 1.4 ارب ڈالر صرف فروری میں بائی بِٹ نامی کرپٹو ایکسچینج کمپنی سے چوری کیے گئے۔

یہ رقم 2024 میں حاصل ہونے والی 1.2 ارب ڈالر کی غیر قانونی حاصل ہونے والی کرپٹو کرنسی کے علاوہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا یہ رقوم اپنے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرامز میں استعمال کر رہا ہے۔



رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے فوجی ساز و سامان، خام مال اور دیگر اشیاء کی خریداری میں ’اسٹیبل کوئن‘ (Stable coin) نامی کرپٹو کرنسی استعمال کی، جس میں تانبہ بھی شامل ہے جو گولہ بارود بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کے تحت شمالی کوریا کے افراد بیرون ملک ملازمت نہیں کر سکتے، لیکن روس نے گزشتہ برسوں میں یوکرین میں روسی افواج کی مدد کے لیے ہتھیار اور فوجی بھیجنے کے بعدشمالی کوریا کو بھرپور حمایت فراہم کی ہے۔

ایم ایس ایم ٹی، جو اکتوبر 2024 میں قائم ہوئی، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کی نگرانی کرتی ہے۔ اگرچہ یہ ادارہ اقوامِ متحدہ کا باضابطہ حصہ نہیں، تاہم اس کے رکن ممالک میں امریکا، برطانیہ، جنوبی کوریا، جاپان، فرانس، جرمنی، اٹلی، آسٹریلیا، کینیڈا، نیدرلینڈز اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔


Source link

Check Also

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے لیے سادہ اکثریت حاصل کرگئی، مزید 4 ارکانِ اسمبلی نے حمایت کردی – Pakistan

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے لیے سادہ اکثریت حاصل کرگئی، مزید 4 ارکانِ اسمبلی نے حمایت کردی – Pakistan

آزاد کشمیر میں سیاسی صورتحال فیصلہ کن موڑ پر پہنچ گئی ہے، پیپلزپارٹی نے آزاد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *