اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے – Pakistan

اسلام آباد، پشاور سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پشاور، ملاکنڈ، بونیر اور ہری پور میں بھی زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ دیربالا، ٹیکسلا، داؤد خیل،گجرات، سوات، باجوڑ، بنوں، مالاکنڈ، شانگلہ، راولپنڈی میں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی گہرائی 234 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔



محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 21 اکتوبر 2025 کو رات 11 بج کر 15 منٹ پر 5.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث خوف کے مارے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئےگھروں سے باہر نکل آئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔


Source link

Check Also

پاک بحریہ نے تقریباً 1 ارب ڈالر کی منشیات پکڑ لی، امریکی سینٹ کام کا خراج تحسین – Pakistan

پاک بحریہ نے تقریباً 1 ارب ڈالر کی منشیات پکڑ لی، امریکی سینٹ کام کا خراج تحسین – Pakistan

پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں ایک شاندار کارروائی کے دوران اربوں روپے مالیت کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *