امریکا اور بائٹ ڈانس کے درمیان معاہدہ: ٹک ٹاک کا کنٹرول امریکی بورڈ کے سپرد – World

امریکا اور چین کے درمیان ہونے والے ایک اہم معاہدے کے تحت چینی کمپنی بائٹ ڈانس کو صرف ایک بورڈ نشست کے ساتھ ٹک ٹاک کی امریکی شاخ میں محدود کردار دیا جائے گا، جب کہ دیگر 6 نشستیں امریکی شہریوں کے پاس ہوں گی۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی قانون کے تحت بائٹ ڈانس کو جنوری 2025 تک اپنے امریکی اثاثے فروخت کرنے کا حکم دیا گیا تھا، بصورت دیگر ٹک ٹاک پر امریکا میں پابندی عائد کر دی جاتی۔

معاہدے کے مطابق ٹک ٹاک کا امریکی ڈیٹا اور الگورتھم اب بائٹ ڈانس کے کنٹرول سے باہر ہوں گے اور انہیں امریکی کمپنی اوریکل کے سرورز پر محفوظ کیا جائے گا۔



وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق، ٹک ٹاک کے تمام امریکی صارفین کا ڈیٹا اب امریکی قوانین اور سیکیورٹی پروٹوکولز کے تحت محفوظ رکھا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے ٹک ٹاک کی بندش سے متعلق قانون پر عمل درآمد 120 دن کے لیے مؤخر کر دیا ہے، جس سے معاہدے کو اپریل 2025 تک مکمل کرنے کی مہلت مل گئی ہے۔


Source link

Check Also

شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، سعودی ولی عہد کا شاندار استقبال – World

شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، سعودی ولی عہد کا شاندار استقبال – World

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں، جہاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *