امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک – World

امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں فائرنگ میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جزیرے سینٹ ہیلینا کے بار میں پیش آیا، پولیس نے زخمیوں اورلاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق، یہ واقعہ اتوار کی صبح ایک بجے کے قریب ”ویلیز بار اینڈ گرِل“ میں پیش آیا، جہاں فائرنگ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور کئی افراد کو گولیوں سے زخمی حالت میں پایا۔



بیوفورٹ کاؤنٹی شیرف آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم مزید تفصیلات فی الحال جاری نہیں کی جا رہیں۔ جاں بحق افراد کے نام تاحال ظاہر نہیں کیے گئے کیونکہ ان کے اہل خانہ کو اطلاع دی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق، واقعے کے وقت ریسٹورنٹ میں سیکڑوں افراد موجود تھے۔ شیرف آفس نے اس واقعے کو ”انتہائی افسوسناک اور مشکل“ قرار دیا ہے۔

فائرنگ کا یہ واقعہ ایک ایسے علاقے میں پیش آیا جو افریقی غلاموں کی اولادوں پر مشتمل گلہ گیچی ثقافت کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ مذکورہ ریسٹورنٹ بھی روایتی گلہ کھانوں کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا میں اجتماعی فائرنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جنہیں ”گن وائلنس آرکائیو“ اس وقت اجتماعی فائرنگ قرار دیتا ہے جب چار یا اس سے زیادہ افراد گولیوں کا نشانہ بنیں۔

امریکا میں اس حوالے سے سیاسی تقسیم واضح ہے، جہاں ڈیموکریٹس اسلحہ قوانین میں سختی چاہتے ہیں جبکہ ریپبلکن افراد کے لیے اسلحے کے حقوق اور موجودہ قوانین کے بہتر نفاذ کے حامی ہیں۔


Source link

Check Also

ایس پی چوہدری اسلم اور رحمان ڈکیت، بالی وڈ فلم کا ٹریلر ریلیز – Life & Style

ایس پی چوہدری اسلم اور رحمان ڈکیت، بالی وڈ فلم کا ٹریلر ریلیز – Life & Style

بالی وڈ کی نئی فلم ’دُھراندھر’ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *