ایشیا کپ میں پاکستان کی ناقص بیٹنگ، شائقین بابر اعظم کو کیوں یاد کرنے لگے؟ – Sports


ایشیا کپ ٹی 20 میں بھارت کے خلاف پاکستان ٹیم کی ناقص بیٹنگ دیکھ کر قومی کرکٹ ٹیم کے شائقین کو سابق کپتان بابر اعظم کی یاد ستانے لگی۔

اتوار کو ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان ٹیم کا ٹاپ آرڈر بالکل ناکام رہا، اوپنر صائم ایوب صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان سلمان علی آغا، محمد حارث ، فخر زمان ، حسن نواز بھی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے۔

پاکستان کی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے جب کہ بھارت نے پاکستان ٹیم کو7 وکٹوں سے شکست دی۔

پاکستان کی سست اور ناکام بیٹنگ دیکھ کر پاکستانی شائقین کو سابق کپتان بابر اعظم کی یاد ستانے لگی۔

شائقین نے آج کی بیٹنگ دیکھ کر ایکس پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوتے کہا کہ اس سے اچھا تو بابر اعظم ہی تھے۔

ایک اور صارف سعد مقصود نے لکھاکہ ’بابر اور رضوان کے بغیر پاکستان کی ماڈرن کرکٹ سامنے اور کھیلو بابر کے بغیر انٹرنیشنل کرکٹ شاباش‘۔


Source link

Check Also

شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، سعودی ولی عہد کا شاندار استقبال – World

شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، سعودی ولی عہد کا شاندار استقبال – World

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں، جہاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *