ایمیزون کے ڈرائیورز کے لیے اے آئی اسمارٹ گلاسز: فون کے بجائے دیکھیں اور تیز ڈیلیوری کریں – Life & Style

ایمیزون نے اپنی ڈلیوری سروس میں ایک نیا ٹیکنالوجی انقلاب برپا کر دیا ہے۔ کمپنی اب اپنے ڈلیوری ڈرائیورز کو اے آئی سے چلنے والے اسمارٹ گلاسز فراہم کر رہی ہے، تاکہ وہ موبائل فون کے بجائے ہینڈز فری انداز میں تمام کام انجام دے سکیں ، چاہے پیکج اسکین کرنا ہو، پتہ تلاش کرنا ہو، یا ڈیلیوری کی تصدیق کرنا۔

ایمیزون کا کہنا ہے کہ یہ اے آئی گلاسز ڈرائیورز کو تیز، زیادہ درست اور محفوظ طریقے سے کام کرنے میں مدد دیں گے۔ ان گلاسز میں کیمروں، سینسرز اور جدید کمپیوٹر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جو ڈرائیور کو پیکج کی تفصیل، راستے کی ہدایت، یا راستے میں آنے والی کسی رکاوٹ کی نشاندہی سے متعلق فوری معلومات دکھاتے ہیں۔

بند آنکھوں اور اندھیرے میں دیکھنے کی صلاحیت دینے والے لینس تیار

جیسے ہی ڈلیوری ایسوسی ایٹ کسی مقام پر گاڑی پارک کرتا ہے، یہ گلاسز خود بخود فعال ہو جاتے ہیں۔ ان کی اسکرین پر ڈیلیوری کی تمام تفصیلات اور ہدایات ظاہر ہوتی ہیں، تاکہ ڈرائیور کو ہاتھ میں پکڑے فون کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہ پڑے۔

یہ نظام سب سے پہلے گاڑی کے اندر درست پیکج کی نشاندہی کرتا ہے جو اس مخصوص پتے پر پہنچایا جانا ہے۔

اس کے بعد ایمیزون کے جیو اسپیشل ٹیکنالوجی کی مدد سے گلاسز ڈرائیور کو عین ڈیلیوری پوائنٹ تک لے جانے کے لیے آنکھوں کے سامنے راستہ دکھاتے ہیں۔

یہ گلاسز خطرناک یا پیچیدہ علاقوں میں، جیسے بڑی اپارٹمنٹ عمارتیں یا کم روشنی والے راستے میں ممکنہ رکاوٹوں اور خطرات کی وارننگ بھی دیتے ہیں۔

یہ گلاسز ڈلیوری ویسٹ سے منسلک ایک کنٹرول یونٹ سے جڑے ہیں، جس میں ریچارج ایبل بیٹری، آپریشنل کنٹرولز اور ایمرجنسی بٹن شامل ہیں۔ ایمیزون کا کہنا ہے کہ یہ گلاسز پریسکرپشن لینسز اور فوٹوکرومک لینسز (جو روشنی کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرتے ہیں) کے ساتھ بھی دستیاب ہوں گے۔

چاند کو زنگ لگنے لگا، سائنسدان حیران

یہ جدید گلاسز اس وقت شمالی امریکہ میں آزمائشی بنیادوں پر استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ایمیزون کا کہنا ہے کہ وہ اس پائلٹ فیز میں نظام کی درستگی، آرام دہ ڈیزائن اور اے آئی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ڈرائیورز سے رائے حاصل کر رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، کمپنی آئندہ ورژن میں ان گلاسز میں مزید خصوصیات شامل کرے گی مثلاً:

”ریئل ٹائم ڈیفیکٹ ڈیٹیکشن“ جو غلط ڈیلیوری پر فوری الرٹ دے گا۔

پالتو جانوروں یا رکاوٹوں کی خودکار شناخت تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔

روشنی کی شدت یا موسمی حالات کے مطابق خودکار ایڈجسٹمنٹ۔



ایمیزون نے صرف اے آئی گلاسز ہی نہیں، بلکہ دیگر جدید ٹیکنالوجیز بھی متعارف کروائی ہیں، جن میں ”بلو جے“ : ایک روبوٹک بازو جو گوداموں میں اشیاء کو شیلف سے اٹھا کر ترتیب دیتا ہے، ”ایلونا“ : ایک نیا اے آئی سسٹم جو گوداموں میں کارکردگی بڑھانے کے لیے تجزیاتی بصیرت فراہم کرتا ہے، شامل ہیں۔

ایمیزون کا مقصد ایک ایسا اے آئی سے چلنے والا مربوط لاجسٹک نظام بنانا ہے جہاں انسانی مہارت اور مشین لرننگ ایک دوسرے کے ساتھ مکمل ہم آہنگی میں کام کریں۔ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوا، تو اگلی بار جب آپ کا پیکج پہنچے گا تو سمجھ لیجیے، ڈرائیور صرف دیکھ نہیں رہا، بلکہ مستقبل کو ”دیکھ“ کر کام کر رہا ہے۔


Source link

Check Also

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی – Pakistan

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی – Pakistan

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کی منظوری دے دی۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *