بالی وُڈ کے ’ہی مین‘ دھرمیندر 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے – Life & Style


بھارت کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر دیول 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصے سے سانس کے مسئلے میں مبتلا تھے اور ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ ان کے انتقال کی تصدیق اہلِ خانہ نے کی۔

دھرمیندر، جنہیں محبت سے ”ہی مین آف بالی وُڈ“ کہا جاتا تھا، نے اپنی زندگی کے چھ دہائیوں پر محیط فلمی سفر میں ناقابلِ فراموش کردار نبھائے۔ ان کی آخری فلم “اکیس رواں سال 25 دسمبر کو ریلیز کے لیے تیار ہے۔

1935 میں لدھیانہ، پنجاب کے گاؤں میں پیدا ہونے والے دھرمیندر کیول کرشن دیول نے فلمی دنیا میں قدم 1960 میں فلم دل بھی تیرا ہم بھی تیرے سے رکھا۔
انہوں نے اپنے دور کی درجنوں سپرہٹ فلموں میں کام کیا جن میں یادوں کی بارات، میرا گاؤں میرا دیش، پھول اور پتھر، نوکر بیوی کا، بیتاب، گھائل اور دیگر شامل ہیں۔

ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ ہند نے انہیں 2012 میں پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا۔

دھرمیندر نے پہلی شادی پرکاش کور سے 1954 میں محض 19 برس کی عمر میں کی تھی۔
بعد ازاں وہ مشہور اداکارہ ہیما مالنی سے محبت میں مبتلا ہوئے اور ان سے بھی شادی کی۔

مرحوم کے پسماندگان میں دونوں بیویاں پرکاش کور اور ہیما مالنی کے علاوہ ان کے چھ بچے اداکار سنی دیول، بوبی دیول، ایشا دیول، اہانا دیول، اجیتا اور وجیتا شامل ہیں۔

دھرمیندر کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی وُڈ کو نئی شناخت دی۔ ان کی مسکراہٹ، مکالمے کی ادائیگی اور مردانہ وقار ہمیشہ مداحوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
فلمی دنیا نے آج صرف ایک اداکار نہیں، بلکہ ایک دورِ زریں کا نشان کھو دیا ہے۔


Source link

Check Also

کراچی کے تاریخی کینٹ اسٹیشن کا نقشہ تبدیل، جدید سہولیات متعارف – Pakistan

کراچی کے تاریخی کینٹ اسٹیشن کا نقشہ تبدیل، جدید سہولیات متعارف – Pakistan

پاکستان ریلوے نے کراچی کے تاریخی کینٹ اسٹیشن کی تزئین و آرائش مکمل کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *