بلوچستان میں بولان کی تحصیل بھاگ میں مسلح افراد کا حملہ، ایس ایچ او اور کانسٹیبل شہید – Pakistan


پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بولان کی تحصیل بھاگ کے تھانوں اور نیشنل بینک پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔

تھانے میں موجود اہل کاروں نے دہشت گردوں سے بھرپور مقابلہ کیا اور دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں بہادری سے مقابلہ کرنے والے ایس ایچ او بھاگ لطف کھوسہ اور کانسٹیبل عظیم کھوسہ گولی لگنے سے شہید ہوگئے۔

ایس ایچ اور اہل کار کی میتیں سول اسپتال پہنچا دی گئیں۔ حکام نے حملے کے محرکات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


Source link

Check Also

پانچ چیزیں جو کبھی بھی آپ کے خواب میں نظر نہیں آتیں – Trending

پانچ چیزیں جو کبھی بھی آپ کے خواب میں نظر نہیں آتیں – Trending

خواب اکثر عجیب و غریب ہوتے ہیں۔ کہیں آپ اُڑ رہے ہوتے ہیں تو کبھی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *