ترکیہ کے شہراستنبول میں شدید زلزلہ ،عمارتیں لرز اٹھیں – World

ترکیہ کے شہراستنبول میں شدید زلزلہ ،عمارتیں لرز اٹھیں – World

ترکیے کے شہر استنبول میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ترک ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز بحیرہ مرمرا کے جنوب مغرب میں واقع تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں سے استنبول کی کئی عمارتیں لرز اٹھیں اور گھبراہٹ کے باعث لوگ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل کر سڑکوں پر آگئے۔ کچھ مقامات پر شہری دیر تک کھلے میدانوں میں موجود رہے تاکہ کسی ممکنہ آفٹر شاکس سے محفوظ رہ سکیں۔



ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ حکام نے شہریوں سے افواہوں پر کان نہ دھرنے اور محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔

زلزلہ پیما ماہرین صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور مزید آفٹر شاکس کے خدشے کو رد نہیں کیا گیا۔


Source link

About The Republic

Check Also

The Pakistan Medical and Dental Council (PMDC) announces to conduct NEB examinations on May 16

The Pakistan Medical and Dental Council (PMDC) announces to conduct NEB examinations on May 16

The Pakistan Medical and Dental Council (PMDC) announces to conduct NEB examinations on May 16 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *