حافظ آباد میں نجی اکیڈمی کی چھت گرنے سے بچوں اور خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق – Pakistan


حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں کے علاقے سکھیکی میں نجی اکیڈمی کی چھت گرنے سے پانچ بچوں اور ایک خاتون سمیت سات افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے وقت تمام بچے کمرے میں تعلیم حاصل کر رہے تھے کہ اچانک چھت منہدم ہوگئی۔

جاں بحق بچوں میں دو سگے بھائی عبدالرحمان اور عمر جبکہ روہان، ریحان اور صبیحہ فاطمہ شامل ہیں۔

جاں بحق خاتون کی شناخت سرور بی بی اور مرد کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے۔ ایک زخمی بچے برہان کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

تمام بچوں کی عمریں پانچ سے دس سال کے درمیان تھیں۔

ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


Source link

Check Also

124 سال سے اُلٹی لٹک کر چلنے والی انوکھی ٹرین – Trending

124 سال سے اُلٹی لٹک کر چلنے والی انوکھی ٹرین – Trending

جرمنی کے شہر وُپرٹال میں ایک انوکھا ریلوے سسٹم ہے، جس کی گاڑیاں ٹریک کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *