خیبرپختونخوا: وزارتِ اعلیٰ کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے ممکنہ امیدواروں کے نام سامنے آگئے – Pakistan

خیبرپختونخوا میں وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے، اپوزیشن جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار میدان میں اتاریں گی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان مشاورت کا سلسلہ جاری ہے تاکہ ایک متفقہ امیدوار سامنے لایا جا سکے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام پشاور پہنچ چکے ہیں اور اپوزیشن قیادت کے ساتھ مشاورتی اجلاسوں میں شریک ہیں۔ تاہم اب تک کسی ایک نام پر مکمل اتفاق نہیں ہو سکا۔ ن لیگ اور جے یو آئی (ف) نے اپنے اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) کی جانب سے مولانا لطف الرحمان کو وزارتِ اعلیٰ کا امیدوار بنائے جانے کا قوی امکان ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ڈاکٹر عباد اللہ خان کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔



ذرائع کے مطابق اگر اپوزیشن اتحاد کی سطح پر مولانا لطف الرحمان کے نام پر اتفاق ہو جاتا ہے تو ڈاکٹر عباد اللہ رنگ امیدوار کے طور پر اپنے کاغذات جمع کرائیں گے۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے آج دوپہر تین بجے تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے جانے کا امکان ہے، جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال شام چار بجے تک مکمل کی جائے گی۔

مولانا عطاالرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب میں اپنا امیدوار کھڑا کریں گی، جو ان کا آئینی اور قانونی حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی کوشش ہے کہ ایک متفقہ امیدوار کے نام پر اتحاد قائم کیا جائے، جس کے لیے مشاورتی عمل جاری ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے سہیل آفریدی کو وزارتِ اعلیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ اس پیشرفت کے بعد صوبائی اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ حکمتِ عملی کا حتمی فیصلہ آج دوپہر تک متوقع ہے۔


Source link

Check Also

شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، سعودی ولی عہد کا شاندار استقبال – World

شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، سعودی ولی عہد کا شاندار استقبال – World

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں، جہاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *