دو سال سے ’مردہ‘ قرار دی گئی دُلہن زندہ نکلی – Life & Style

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع اورئیہ میں دو سال قبل خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، تاہم اب وہ زندہ مل گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کی گمشدگی کے بعد اس کے اہلِ خانہ نے پہلے لاپتا ہونے کی رپورٹ درج کروائی، مگر بعد میں عدالت کے حکم پر شوہر سمیت 7 افراد کے خلاف قتل برائے جہیز سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا۔

پولیس کی اسپیشل آپریشنز گروپ اور سرویلنس ٹیم نے تحقیقات کے دوران خاتون کو زندہ تلاش کر لیا۔



اوریہ کے سرکل آفیسر اشوک کمار سنگھ کے مطابق، خاتون شادی کے ڈیڑھ سال بعد لاپتا ہوئی تھی، اور عدالت کے حکم پر سسرال والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

اب پولیس خاتون سے تفتیش کر رہی ہے کہ وہ کہاں اور کیوں غائب رہی، اور سسرالیوں پر عائد الزامات کی حقیقت کیا ہے۔


Source link

Check Also

اکڑے ہوئے کندھے کو ٹھیک کرنے کے لیے ’ہارورڈ‘ سے منظور شدہ 7 ورزشیں – Health

اکڑے ہوئے کندھے کو ٹھیک کرنے کے لیے ’ہارورڈ‘ سے منظور شدہ 7 ورزشیں – Health

اگر آپ فروزن شولڈریعنی کندھے کے سخت اور محدود حرکت والے مسئلے کا شکار ہیں، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *