روسی حملوں کے جواب میں یوکرین کا روس کی آئل ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ – World

روس کے کیف پر تباہ کن حملوں کے ایک روز بعد یوکرین نے ماسکو کے قریب ریازان ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی روس کی میزائل اور بمباری صلاحیت کو کمزور کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق یوکرین کی فوج نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر بتایا کہ اس نے روس کے دارالحکومت ماسکو کے نزدیک ریازان ریجن میں واقع ایک آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا ہے۔ یوکرینی فوج کے مطابق یہ حملہ دشمن کی میزائل اور فضائی حملے کی صلاحیت کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب روس نے جمعے کو یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بڑے اور جان لیوا حملے کیے تھے۔ جن میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور تقریباً تین درجن سے زائد زخمی ہوئے تھے، جبکہ رہائشی عمارتیں اور دیگر مقامات بھی نشانہ بنے تھے۔


یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کے اس حملے کو بدترین حملہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ روس نے مجموعی طور پر تقریباً 430 ڈرون اور 18 میزائل فائر کیے، جن میں بیلسٹک اور ایرو بیلسٹک میزائل بھی شامل تھے۔

ریازان ریفائنری پر یوکرینی حملہ اس مسلسل سلسلے کا حصہ ہے جس میں دونوں ممالک توانائی کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ جنگ کے چوتھے برس میں داخل ہونے سے قبل دونوں جانب موسمِ سرما میں اس دباؤ کو بطور حکمت عملی استعمال کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے یوکرین کی سرکاری بجلی ترسیل کمپنی یوکرین ای نرگو نے اعلان کیا تھا کہ روسی حملوں سے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کے بعد ملک کے زیادہ تر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی تاکہ مرمت کا کام مکمل ہو سکے۔


Source link

Check Also

کراچی کے تاریخی کینٹ اسٹیشن کا نقشہ تبدیل، جدید سہولیات متعارف – Pakistan

کراچی کے تاریخی کینٹ اسٹیشن کا نقشہ تبدیل، جدید سہولیات متعارف – Pakistan

پاکستان ریلوے نے کراچی کے تاریخی کینٹ اسٹیشن کی تزئین و آرائش مکمل کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *