صائم ایوب نے شاہد آفریدی کا صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر کر دیا – Sports

صائم ایوب نے شاہد آفریدی کا صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر کر دیا – Sports

پاکستان کے نوجوان اوپنر صائم ایوب نے یو اے ای کے خلاف کھیلے گئے میچ میں صفر پر آؤٹ ہو کر پاکستانی کرکٹ کے لیجنڈ شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر لیا ہے۔

صائم ایوب مسلسل تیسری بار صفر پر آؤٹ ہوئے، جہاں انہیں صرف پانچویں گیند پر جنید صدیق نے کیچ آؤٹ کیا۔

صائم ایوب کی یہ ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر میں آٹھویں مرتبہ ہے کہ وہ کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹے جو کہ شاہد آفریدی کے ریکارڈ کے برابر ہے۔

یاد رہے کہ فہرست میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ عمر اکمل کے پاس ہے، جنہوں نے 84 میچوں میں 10 بار بغیر رن بنائے آؤٹ ہونا شامل ہے۔ شاہد آفریدی نے 98 میچوں میں 8 بار صفر پر آؤٹ ہونے کا یہ ریکارڈ بنایا تھا۔



دوسری جانب، صائم ایوب نے صرف 44 اننگز میں یہ ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کیا ہے۔ صفر پر آئوٹ ہونے والوں بلے بازوں میں کامران اکمل تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 58 میچوں میں 7 مرتبہ بغیر رن بنائے آؤٹ ہونا شامل ہے۔ محمد حفیظ اور بابر اعظم بھی سات سات مرتبہ صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔


Source link

About The Republic

Check Also

مذاکرات کے اگلے راؤنڈ پر مشاورت، وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب طے پاگیا – Pakistan

مذاکرات کے اگلے راؤنڈ پر مشاورت، وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب طے پاگیا – Pakistan

وزیراعظم شہباز شریف کے کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے، جہاں ان کی سعودی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *